مچھروں کے بارے میں چند اہم معلومات

Posted on at


اِس وقت دنیا میں مچھروں کی ۴۰۰۰ سے زائد اقسام دریافت کی جا چکی ھیں۔ ایک معمولی مچھر زیادہ سے زیادہ ۱۔۵ میل فی گھنٹہ کی رفتار سی اُڑ سکتا ہے جبکہ ایک خاص قسم کا مچھر جس کو (موسقیٹوس مرش- سالٹ) کا نام دیا گیا ہے وہ خوراک کے حصول کے لئے ۴۰ میل تک کا سفر طے کر سکتا ہے۔




 ہمارے معاشرے میں ایک غلط تصور پایا جاتا ہے کہ جس کو مچھر زیادہ کاٹتے ھیں اُسکا خون میٹھا ہے اور یہی مچھروں کے زیادہ کاٹنے کی وجہ ہے یہ تھیوری سرا سر غلط اور بے بنیاد ہے۔ مچھروں کو خون پینے سے غرض ہوتی ہے نہ کہ خون کے زائقہ۔

عام طور پر یہی سمجا جاتا ہے کہ انسانی خون کی بو مچھروں کو متوجہ کرتی ہے انسان پر حملہ کرنے کے لئے۔ یہ ایک جاہلانہ سوچ ہے اِس کے برعکس مچھر انسانی خون کی بو سے نہیں بلکہ سانس لینے کے دوران انسانی منہ سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بو کی وجہ سے متوجہ ہوتے ھیں اور کاٹنے کے لئے حملہ کرتے ھیں۔ یعنی جو لوگ روزانہ دانت برش نہیں کرتے یا اپنی صفائی کا خاطر خا خیال نہ رکھتے والے افراد مچھروں کے لئے دعوت سے کم نہیں۔ انسانی سانس جتنی غلیظ ہو گی یا ہم جتنی زور سے سانس لیں گے مچھر اُتنا ہی ہم پر حملہ آور ہوں گے۔ شراب یا بیئر کا استعمال کرنے والے افراد بھی مچھروں کے لئے خاص کشش رکھتے ھیں کیونکہ نشے کے بعد انسانی جسم کی صورت حال بدل جاتی ہے اور یہ بدلی ہوئی حالت مچھروں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔



حاملہ خواتین کے جسم میں نسبتاً پیٹ کا درجہ حرارت باقی اعضاء سے یا دوسری خواتین کی کے پیٹ کی نسبت زیادہ ہوتا ہے اور حمل کی حالت میں سانس بھی تیز چلتی ہے جو مچھروں کے لئے زیادہ کشش رکھتی ہے اس لئے ہمیں ان مواقعوں پر خاص تدابیر سے کام لینا چاھیے.





By

Usman Shaukat

Blogger :- Filmannex

Previous Blog Posts :- www.filmannex.com/usman-annex/blog_post


 



About the author

usman-annex

Hye.. This is Usman.. Am doing Bs in Mechanical.. And Blogger at FilmAnnex..

Subscribe 0
160