عمران خان کیوں قامیاب نہ ہو سکے حصہ دوم

Posted on at


اصل میں عمران خان نے اپنی الیکشن مہم میں جو غلطیاں کیں ان میں سب سے بڑی غلطی  سب سیاسی جماعتوں سے مخالفت تھی۔انھوں نے سولوفلائٹ کا نظریہ اختیار کیا مگر اب وہ اس نظرے کے پر کاٹ چکے ہیں۔خیبرپی کے،کےاندر شیرپاؤ،صوابی گروپ اور جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کر کےاپنے نظرے کے اپنے ہاتھوں تباہ کر چکے ہیں۔پنجاب میں چوھدریوں کی رفاقت بھی قبول آگئی ہے۔ اوراکٹھے اپوزیشن میں بیٹھنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ایک انگریزی محاورہ ہے''پہلےسسٹم کا حصہ ہو اور پھر سی سسٹم کو تباہ یاٹھیک کرلو''عمران خان کو اس محاورے کااندازہ خیبر پی کے میں  زیادہ بہتر انداز سے ہو۔وہ اب اس سسٹم کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔

 

عمران خان نے پاکستانی سیاست کو  بہت کچھ دیابھی ہےانھوں نے مقابلے کی خوبصورت فضا بھی پیدا کر دی ہے۔

 

پہلی دفعہ ملکی تاریخ میں  کارکردگی کی بنیا د پر ووٹ ڈالے گئے۔

اسی عمران خان  نےاسی ووٹز طبقے کو باہر نکالنے میں اہم کردار ادا کیاجو کبھی سیاست میں دلچسپی  نہیں لیتا تھااس اپر کلاس طبقے نےعمران خان طرح نوازشریف کو بھی بڑی تعداد میں ووٹ ڈالا۔

 

عمران خان کو خیبر پی کے میں بڑی مشکل پیش آئی۔مشکل وہا ں کے حالات یا فنڈز کی دستیابی  نہیں بلکہ ان کے اپنے دعوے اور نظریات ہیں ۔

 

عمران خان خیبر پی کےمیں پنجاب حکومت تو دور کی باتو وہا ں کی پرانی حکومتوں کی نسبت بھی کوئی بہتر پرفارمنس نہیں کر پائیں گے۔

 

وہ بھی پچھلی حکومتوں کی طرح وہا ں کے چند ہسپتالوں کی حالت  بہتر کر کےیا نئے سکول،یا یونیورسٹیزکھول کے ہی اپنے کریڈٹ کو منوانے کی کوشش کریں گے۔

 

کسی حد تک وہ ریونیو اچھا جمع کر لیں یا امن امان کے لیےدھواں دار بیانات.........ہاں یا د رہے کہ پل،سڑکیں اور انفراسٹکچر وہ نہیں کریں گے  کیوں کہ نقول عمران خان سڑکیں اور پل بنانے سے  قومیں ترقی نہیں کرتیں۔

 

بہر حال پی ٹی آئی ایک اچھا اضافہ ہےملکی ساست میں ......ہم امید کرتے ہیں کہ وہ نظریاتی اور  آئیڈیالوجکل خواب ناکی سے  باہر آ کر  بھی ملک  کے لیے کام کر یں گے۔

 

وہ اچھا کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ان کے پاس جزبہ بھی ہے اور شوق بھی........اور سب سے بڑھ کے لوگ بھی ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔



About the author

naheem-khan

I am a student

Subscribe 0
160