"اسلامی اقدار کا احیاء وقت کی اہم ضرورت"

Posted on at


اسلام ایک مکمل دین اور ایسا ضابطہ حیات ہے جو زندگی کے ہر شہبہ پر حادی ہے- اسلام رسمی عبادات کا مذہب نہیں ہے- بلکہ ہماری زندگی کے ہر شہبے میں ہماری بہترین رہنمائی کرتا ہے- اس دین کامل کی اقدار پوری انسانی زندگی پر محیط ہیں اور ہمیں ہر طرح سے بھر پور زندگی گزارنے کا سیدھا سادھا اور آسان راستہ دکھاتا ہے-

 

ایک مکمل ضابطہ حیات ہونے کی وجہ سے اسلام زندگی کی جن قدروں کو ابھارتا ہے- وہ دائمی اور ابدی ہیں- کسی بھی ابدی دین کا خاصا یہ ہے کہ اس کی اقدار زوال پذیر نہیں ہوتیں- وہ ہر دور، ہر ملک اور قوم کے لئے زندگی کی پیامبر ہوتی ہیں- اس کے برعکس اگر ہم غیر اسلامی طرز زندگی پر نظر ڈالیں تو یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہو جاتی ہے کہ ان کا دائر عمل عالمگیر نہیں ہوتی- وہ زوال پذیر رہتی ہیں- اس لئے ہر دور میں بدلتی بھی رہتی ہیں- اس کا افادیت محدور، دائرہ عمل مخصوص اور ان کے اثرات تغیر پذیر رہتے ہیں-

ہماری جوان نسل کا المیہ یہ ہے کہ وہ ایسی فضائوں میں پیدا ہوئی ہے جس میں مختلف تاریخی عوامل کی وجہ سے اسلامی اقدار کا وہ چلن باقی نہیں رہا- جو دین اسلام کی روح رواں ہے- آج کی نوجوان نسل ہر اس پرفریب نعرے پر جو دین کے نام پر مسحود کن الفاظ میں پیش کیا جائے فریفتہ نظر اتی ہے- اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں صحیح اسلامی اقدار سے روشناس ہونے کا موقع نہ مل سکا- ان کی تعلیم و تربیت کے لئے اسلامی تعلیمات کو کافی نہ سمجھا گیا اور ہماری یہ نوجوان نسل دینی اقدار سے بے بہرہ ہیں اور دوسروں کی لائی ہوئی اقدار کی حوصلہ افزائی کرتے ہوۓ انہیں اپنانے کی کوشش پر تلے ہوۓ ہیں-

 

ہر قوم کا اپنا ایک مزاج ہوتا ہے- جس کے مطابق اس کے نظریات اس کی اقدار، اس کے اعمال اور اس کا  معاشره نشوونما پتا ہے- دین اسلام اور ملت اسلامیہ کی بنیاد رنگ و نسل اور قوم و وطن کے محدود نظریات پر نہیں بلکے دین و ایمان کی لازوال اور ابدی حقیقت سے ایک رشتے اور ایک رسی میں پروتی ہے- یہ رشتہ جس طرح ا یمان پر  مبنی ہے اسی طرح اس کی بقاء اور نشونما ان اقدار کے ساتھ وابستہ ہے- جو اسلام نے امت مسلمہ کے لئے ابدی قرار دیں- اسلام توحید کا داعی اور حضرت محمد کی دائمی نبوت کا قائل ہے- اس لئے وہ انسانیت کو وحدت کا درس دے کر اپنے منانے والوں کے دل میں انسان کا احترام پیدا کرتا ہے- بڑوں کا احترام اور چھوٹوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا اسلامی اقدار میں اہم قدر ہے- مگر موجودہ نسل اس حقیقت سے نا آشنا ہے- اسی لئے ان میں احترام آدمیت کا فقدان ہے- ایک سچا مسلمان اپنے سے بڑوں کے ساتھ ہمیشہ عزت و احترام سے پیش اتا ہے- ملازمین کے ساتھ حسن سلوک کرتا ہے- ہمیں جس طرح اسلام نے کہا ہے اس طرح سے ہے سب کے ساتھ پیش آنا چاہیے اس سے نہ صرف لوگ بلکے ہمارا رب بھی ہم سے خوش ہو گا-

    



About the author

rabia-ali

I am Kasi kasandra From United states & doing work on filmannex

Subscribe 0
160