وقت کی پابندی

Posted on at


وقت کی پابندی دینی طور پربھی ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے،جو شخص وقت کی پابندی کرتا ہے وہ اپنی منزل پا لیتا ہے اور جو وقت کی پابندی نہیں کرتا وہ بہت پیچھے رہ جاتا ہے.ہمیں وقت کی قدر نہیں اس لئے ہم زندگی کی ہر رہ میں اکثر پیچھے رہ جاتے ہیں. وقت پہ کام کرنے سے ہمیں باقی کام کرنے میں آسانی ہو جاتی ہے. بعد میں کوئی بھی مشکل پیش نہیں ہو گی. اگر ہم وقت کی قدر کریں گے تو وقت بھی ہمارا ساتھ دے گا، اگر ہم وقت کی قدر نہیں کریں گے تو وقت بھی ہمیں بہت پیچھے چھوڑ جاےگا. وقت پر کام کرتے ہوے جو چیز ہم آسانی سے پا سکتے ہوں گے وہ اپنی سستی کی وجہ سے بہت محنت کے بعد بھی شاید نہ پا سکیں اگر پا بھی لی تو بہت کوششوں کے بعد ملے گی اس لئے کیوں نہ ہم ہر کام کو اس کے وقت سرانجام دیں.

  

 

ہر انسان پر اس کی زندگی میں اچھا وقت بھی آتا ہے اور برا وقت بھی لکن اس کو کبھی بھی برے وقت کو خود پر مسلط نہیں کرنا چائیے بلکہ صبر کے ساتھ اس کا امتحان دینا چائیے اور خدا سے جھک کر دعا ما نگنی چائیے کے وہ ہم ار سے آزمائش ختم کر دے اور ویسے بھی خدا کبھی ایک انسان کو اس کی برداشت سے زیادہ کبھی بھی آزمائش میں نہیں ڈالتا. اس لئے ہمیں خدا کی رضا میں ہمیشہ خوش اور صبر سے کام لینا چائیے اور کبھی مایوس نہیں ہونا چائیے کیونکہ کوئی بھی وقت ایک سا نہیں رہتا. وقت کی پابندی انسان کو کامیابی کی طرف لے کر جاتی ہے. وقت کی پابندی کرنے والا انسان ہر چیز پر فاتح حاصل کر سکتا ہے اس لئے ہمیں بھی وقت کی بہت قدر اور پابندی کرنی چائیے.

  



About the author

160