پیارا پاکستان

Posted on at


ہمارے پیارے ملک کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے.بحیرۂعرب کے ساحل پر ہمارا ملک جنوبی ایشیا میں واقع ہے.ہمارا ملک  پاکستان بہت ہی اچھا اورخوبصورت ملک ہے.یہاں کھیت اونچے اونچے پہاڑ، وادیاں، پھولوں سے بھرے باغات اور دریا ہیں. ہمارا ملک پاکستان ندیوں، چمشموں اور دریاؤں سے سجا ہوا ہے. کراچی جو کہ ہمارے ملک کا سب سے بڑا شہر ہے اور سمندر کے ساحل سے ملا ہوا ہے. 

              

پاکستان کا جھنڈا بھی بہت زیادہ خوبصورت ہے جس پرسفید اور گہرے سبز رنگ کاچا ند اورستارہ بنا ہوا ہے. گہرا سبز رنگ یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان میں مسلمانوں کی زیادہ آبادی ہے جبکہ جھنڈے کی سفید پٹی اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان میں دوسرے مذہب کے ماننے والے بھی قیام پذیر ہیں. ہم سب اپنے پیارے ملک اور جھنڈے سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں.              
  
                                     

اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے چار صوبے ہیں جیساکہ سندھ ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختون خوا. یہ سب صوبوں کے نام ہیں. صوبہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے اور صوبہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا ہے.                                         

 

  پاکستان کے مشہور دریا راوی، ستلج، چناب، سندھ اور جہلم ہیں اور پاکستان کے مشہور شہروں کے نام کراچی، کوئٹہ، حیدرآباد، سکھر، فیصل آباد، پشاور، راولپنڈی اور ملتان ہیں. اسلام آباد     پاکستان کے دارالحکومت کا نام ہے.  ہم سب پاکستانی بہت زیادہ  ہمت والے اور محنت کرنے والے لوگ ہیں. ہم لوگ جہاںبھی  رہیں اپنے پیارے وطن پاکستان کے ساتھ بہت زیادہ پیار کرتے ہیں. ہم اپنے ملک کے لیے بہت محنت کرتے ہیں تاکہ ہمارا ملک پاکستان خوشحال اورایک مضبوط ملک کہلا ۓ اور بہت زیادہ ترقی کرے.                                                               

 

اللہ پاک سے دوا ہے کہ ہمارے ملک پاکستان کو خوشحال اور ہمیشہ قائم رکھیں (آمین).



About the author

160