اپنے دل کو جوان رکھیں -حصّہ دوئم

Posted on at


١٢. ہوا بھرے تھیلے پر غصہ نکالیں

ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ جو حضرات اپنا غصہ باہر کسی چیز پر نکال دیں ان میں امراض قلب میں متبلا ہونے کا اندیشہ بہت ہی کم ہوتا ہے.لہذا وہ مرد و زن جن کو غصہ زیادہ آتا ہے ان کو چاہیے کہ ایک ہوا بھرا تھیلا خرید کر لٹکا لیں اور غصہ آنے کی صورت میں اس پر گھونسے برسا کر غصے کی شدّت کو کم کریں 

١٣. غذا میں فولک ایسڈ کا شمول

فولک ایسڈ جو کہ وٹامن کی ایک قسم ہے اور انسانی جسم کے لئے ایک ضروری عنصر ہے انسانی جسم میں نئے خلیے بنانے کے کام آتا ہے .ڈاکٹرز کے مطابق جو خواتین و حضرات اس کی مناسب مقدار لیں ان میں امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے .اس لئے وہ غذائیں جن میں فولک ایسڈ شامل ہوتا ہے ان کو اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل رکھیں جیسے کہ گاۓ کا جگر ،چاول،ساگ اور گوبھی .یہ وہ غذائیں ہیں جن میں فولک ایسڈ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے .بچوں کے لئے فولک ایسڈ کی روزانہ مقدار ٢٠٠ مائکرو گرام اور بالغوں کے لئے ٤٠٠ مائکرو گرام ہے 

١٤. سیڑھی کا چڑھنا اترنا

ایک تجربے کے نتیجے میں یہ معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ روزانہ ٤ سے ٥ ہزار قدم پیدل چلیں وہ امراض قلب سے بھی محفوظ رهتے ہیں اور ان میں خون کا دباؤ بھی معمول پر رہتا ہے اس لئے روزانہ سیڑھی اترنا اور چڑھنا اپنا معمول بنا لیں 

١٥. سبز پتوں والی سبزیوں کا استعمال

سبزیوں اور انڈے کی زردی کے اندر ایک صحت بخش مادہ لوٹین پایا جاتا ہے جو کہ امراض قلب میں مزاحمت کے لئے خاصا مفید ہے 

١٦. ثابت اناج کا استعمال

ماہرین کے مطابق ثابت اناج کھانے والوں میں دل کی بیماریوں کا خطرہ ٢٠ فی صد تک کم ہوتا ہے .اس لئے کوشش کریں کہ ثابت اناج کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں 

١٧. زیادہ چائے پیجئے

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق دن میں دو پیالی چائے ضرور لیں یہ امراض قلب سے بچاؤ کے لئے مفید ہے .وجہ اسکی یہ ہے کے چائے میں فلوونوڈ نام کے مرکبات ہوتے ہیں یہ نالیوں میں تناؤ کو دور کرتے اور خون کو پتلا کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں .ان کی وجہ سے نالیوں میں خون کے لوتھڑے بننے کا امکان کم ہو جاتا ہے 

١٨. بلڈ پریشر باقائدگی سے چیک کریں

بلڈ پریشر کو باقائدگی سے چیک کرنا ضروری ہے خاص طور پر ورزش کرنے کے بعد .اس سے آپکی صحت کی حالت کا پتا چل جاتا ہے 

١٩. کیفین سے پرہیز کریں

جن مشروبات میں کیفین نامی مادہ پایا جاتا ہے وہ انسانی صحت کے لئے مضر ہیں ہیں کیوں کہ یہ مادہ جسم میں خون کا دباؤ بڑھا دیتا ہے .اس کے استعمال سے عام طور پر دل کی دھڑکن فی منٹ دو بار بڑھ جاتی ہے اس لئے کوشش کریں کہ کیفین کے حامل مشروبات کا  استعمال کم سے کم کریں 

٢٠. دوستوں میں اضافہ کریں

دوستی قدرت کا عظیم تحفہ ہے اور طبی لحاظ سے بھی یہ بات ثابت ہے کہ تنہا انسان جلدی ڈپریشن کا شکار ہو جاتا ہے اور اس طرح بعد میں دل کے امراض کا بھی مگر وہ لوگ جن کا حلقہ احباب وسیع ہے وہ جلدی ڈپریشن کا شکار نہیں ہوتے اس لئے جہاں تک ہو سکے دوست بنئے اور بنایں

٢١. چاکلیٹ کھائیں

چاکلیٹ میں بھی فلونوووڈ مرکب پایا جاتا ہے جس سے خون پتلا ہوتا ہے اور چاکلیٹ کی ایک تہائی مقدار الیک تیزاب رکھتی ہے جو دل کی بیماری کے لئے مفید ہے 

٢٢. نمک سے گریز

اگر آپ دل ک مریض ہیں تو نمک اپ کے لئے زہر قاتل کی حثیت رکھتا ہے .نمک کا استعمال مکمل بند کر دیں ورنہ دل کے امراض سے موت کا خطرہ بڑھ جاۓ گا 

٢٣. بیگم سے تعلق خوشگوار رکھیں

امریکن یونیورسٹی میں ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ پریشانی کے لمحات میں اگر میاں بیوی محض ١٠ منٹ تک بھی ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیں تو بلڈ پریشر اور نبض کی رفتار کم ہو جاتی ہے 

٢٤. ٹماٹر کی چٹنی کھائیں

ٹماٹر میں لیکوپین مادہ پایا جاتا ہے جو کہ خون کی نالیوں میں کولیسٹرول کو جمع ہونے سے روکتا ہے .اس لئے مناسب مقدار میں ٹماٹر کی چٹنی کو اپنی غذا میں شامل کر لیں 



About the author

hammad687412

my name is Hammad...lives in Sahiwal,Punjab,Pakistan....i love to read and write that's why i joined Bitlanders...

Subscribe 0
160