وٹامن ڈی کا ھماری زندگی میں کردار

Posted on at


         

وٹامن ڈی ھماری زندگی میں بہت اہم کردار ادا کرتا ھے۔ وٹامن ڈی حاصل کرنے کا بہترین اور آسان ذریعہ سورج کی روشنی ھے۔ سورج کی روشنی میں دس سے پندرہ منٹ گزارنے والا شخص اس کی مطلوبہ مقدار حاصل کر لیتا ھے۔ جن ممالک میں شدید گرمی پڑتی ھے وہاں کے لوگ زیادہ وقت ائر کنڈیشن میں گزارنے کی وجہ سے وٹامن ڈی کی کمی میں مبتلا ھو جاتے ہیں۔

وٹٓامن ڈی کی کمی سے انسان مختلف بیماریوں کا شکار ھو جاتا ھے جن میں دل کی بیماری، ہائی بلڈپریشر، وزن بڑھنا، خون کی نالیوں کی سختی وغیرہ شامل ہیں۔وٹامن ڈی کی کمی سے انسان تھکن کا شکار رہتا ھے۔ جسم میں درد رہنے لگتا ھے اور یوں محسوس ھوتا ھے جیسے تمام ہڈیاں درد سے چور ہیں۔چلنے پھرنے کا بھی دل نہیں کرتا اور کبھی کبھی سانس لینے میں بھی دقت محسوس ہوتی ھے۔

جسم میں وٹامن ڈی کی مقداربلڈ ٹیسٹ سے معلوم کی جا سکتی ھے چونکہ اس کو حاصل کرنے کا بڑا ماخذ سورج کی روشنی ھے اس لئے سرد یا کم دھوپ والے ملکوں کے لوگ اس کی کمی کا شکار زیادہ ھوتے ہیں۔ مچھلی کے تیل، خالص دودھ، انڈے کی زردی، پنیر، مشروم اور کلیجی میں وٹٓامن ڈی وافر پایاجاتا ھے۔ وٹٓامن ڈی مدافعاتی نظام کو مضبوط بناتا ھے۔ حاملہ خواتین میں اسکی کمی بچے کے وزن میں کمی کا باعث بنتی ھے۔

وٹامن ڈی کی زیادتی بھی کافی نقصان دہ ھے۔اس کی زیادتی سے وزن گرنے لگتا ھے۔دل کی دھڑکن میں بے اعتدالی آجاتی ھے۔ پیشاب باربار آتا ھے ۔ بھوک کم لگتی ھے۔ بعض اوقات گردے میں پتھری بھی ھو جاتی ھے۔ اسکی زیادتی سے جسم میں کیلشیم کی مقدار بڑھ جاتی ھے جو کہ نقصان دہ ھے۔ کسی بھی وٹامن کی مسلسل خوراک میں شمولیت اسکی زیادتی کا سبب بنتی ھے اس لئے وٹامن کی ٹیبلٹ یا انجکشن ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ہرگز استعمال نہ کریں۔



About the author

160