عوام کے سامنے حکمرانوں کی جوابدہی جمہوریت کا سنگ بیناد ہے۔

Posted on at


جمہوریت ذمہ دار حکومت کا نام ہے، عوام کی مرضی سے قائم ہونے والی حکومت اپنی کارکردگی اور افعال کے لیے عوام کے سامنے جواب دہ ہے کیونکہ عوام اپنے سیاسی نمائندوں کو اختیارات کا لطف اُٹھانے کے لیے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لیے منتخب حکومت کا احتساب عوام کا حق ہے اور خود کو ہمہ وقت احتساب کے لیے تیار رکھنا جمہوری حکومت کا فرض ہے۔

اس احتساب کی صورت محض غیر معمولی حالات میں خصوصی عدالتوں کا قیام یا احتجاجی تحریکوں کی توڑ پھوڑ نہیں بلکہ جمہوری حکومت باقاعدہ احتساب کے لیے قوانین اور ادارے یعنی مربوط نظام تشکیل دیتی ہے۔ جمہوری احتساب کی بہترین صورت باقاعدہ وقفوں سے حاصل انتخابات کا انعقاد ہے جن میں عوام ووٹ کے ذریعے کسی سیاسی جماعت یا سیاسی نمائندے کی کارکردگی پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ اخبارات اور دیگر ذرائع ابلاغ کا بنیادی فرض بھی حکومتی کارکردگی پر نظر رکھنا اور غلطیوں کی نشاندہی کرنا ہے۔

جہموری نظام میں حزب اختلاف بھی احتساب کے ضمن میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ اسی طرح قانون کی نظر میں تمام شہریوں کی برابری کا اصول اس امر کی ضمانت فراہم کرتا ہے کہ حکمرانوں کو کسی بھی غلطی پر عدالتی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان اصولوں کی روشنی میں دیکھیں تو جمہوری نظام جواب دہی اور احتساب کے مربوط نظام کی موجودگی میں مطلق العنان حکومت سے مکمل طور پر مختلف ہوتا ہے۔



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160