جمہوریت اپنی کامیابی کے لیے فرد واحد پر انحصار نہیں کرتی

Posted on at


جمہوریت میں اداروں، روایات اور قوانین کی مدد سے معاشرے میں موجوداجتماعی ذہانت اور علمی و فکری سرمائے سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے تاکہ عوام کی ذیادہ سے ذیادہ ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ بحث و مباحثہ اور مشاورت جمہوریت کے مسلمہ اصول ہیں۔

دوسری طرف مطلق العنان حکومت میں معاشرے کی ترقی کی یا تباہی کا انحصار فرد واحد کی اہلیت صلاحیت اور رویوں پر ہوتا ہے۔ ان دونوں نظاموں میں اصل فرق کسی بھی بحران کی صورت میں کھل کر سامنےآ جاتا ہے۔ فرد واحد کی حکومت میں کوئی حادثہ ہو جائے یا حکمران بیمار ہو کر کاروبار مملکت چلانے کے قابل نہ  رہے یا حکمران کسی خاص نفساتی کیفیت میں ذہنی توازن کھو بیٹھے تو کاروبار مملکت مفلوج ہو کر رہ جاتا ہے۔ عوام  کی ترقی تعطل کا شکار ہو جاتی ہے۔ اقتدار پر نظر رکھنے والے افراد گدھوں کی طرح حکمران کے ارد گرد منڈلاتے رہتے ہیں۔

دوسری طرف جمہوریت میں طویل مدتی پالیسیاں ہوتی ہیں ادارے ہوتے ہیں اور کسی بحرانی صورت میں اختیار حاصل کیا جانے والا طریقہ کا ٹھیک ٹھیک متعین ہوتا ہے، چنانچہ جمہوری نظام میں حکمران اچانک انتقال کر جائے، ملک پر قدرتی آفت ٹوٹ پڑے یا عوام انتخابات کے ذریعے حکومت تبدیل کرنے کا فیصلہ کریں ملک و قوم کا سفر طے شدہ سمت میں کم و بیش یکساں رفتار سے جاری رہتا ہے۔

 



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160