جمہوری تجربے کی کامیابی کے لیے عسکری اور انتظامی قوتوں پر جمہوری، تمدنی اور عملی قوتوں کی فیصلہ کن بالادستی لازمی ہے۔

Posted on at


جمہوریت انسانی معاشرت اور تمدن کے اجتماعی امکانات کو متفقہ ضابطہ کار کا پابند بناتی ہے۔ زبان، ثقافت پیشہ وارانہ مہارتوں سیاسی نقطہ نظر سماجی نمونوں اور اقتصادی مفادات کے تنوع سے انسانی معاشرے کا مجموعی امکان تشکیل پاتا ہے۔ انسانی تاریخ قوت سے علم اور جبر سے انصاف کی طرف مسلسل سفر ہے۔ انسانی تاریخ میں طاقت کے بل پر جاریت کے ذریعے دوسری قوموں کے معاشی وسائل اور سماجی امکانات پر تسلط کی روایات قدیم اور مضبوط ہے۔ چنانچہ ہر ریاست کو بیرونی جاریت سے دفاع کی ضرورت پیش آتی ہے، یہ ضرورت عارضی لیکن عملی اور ضروری ہے۔

تا ہم چونکہ دفاع کے لیے درکار عسکری قوت، اختلاف رائے ، مکالمے اور تخلیقی تنوع کے بنیادی جمہوری اُصولوں سے متناقض ہے لہذاء داخلی طور پر جمہوری ثقافت کے فروغ ، پیداواری عمل کی استحکام اور مسلسل انسانی ترقی کے لیے لازم ہے کہ عسکری اور انتظامی وقوتوں پر جمہوری اور تمدنی قوتوں کی فیصلہ کن برتتی کو قائم رکھا جائے۔

کسی بھی ملک کی فوج بیرونی جاریت سے دفاع کا ذریعہ ہے لیکن اپنی قوم کے اجتماعی امکانات کی محتسب نہیں۔ جمہوریت کی کامیابی اور جمہوری مقاصد کی تکمیل کے لیے ضروری ہے کہ متعلقہ ملک کی فوج اس ادراک اور شعور کے ساتھ سرحدوں کی پاسبانی کرئے کہ عوام بالادست اور فیصلہ کن قوت ہیں۔ جمہوری تجربے کی کامیابی کے لیے  عسکری اور انتظامی قوتوں پر جمہوری، تمدنی اور علمی قوتوں کی فیصلہ کن بالادستی لازمی ہے۔



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160