جمہوریت میں کامیانی کے لیے منصفانہ معاشی مواقع کی ضمانت ضروری ہے۔

Posted on at


 

انسانی معاشرہ پیداواری عمل کی بنیاد پر قائم ہوتا ہے۔ پیداواری عمل سے مراد ہے انسانی ہاتھوں یا عقل کے استعمال سے اشیا بنانا یا پہلے سے موجود اشیا کی قدر ااور افادیت میں اضافہ کرنا۔ انسانی معاشرے میں پیداواری عمل کا تسلسل بذات خود پیداواری ذرائع میں ارتقاء کا باعث بھی بنتا ہے۔ ذرائع پیداوار میں ارتقا فلسفہ فنون ثقافت معاشرت اور تمدن میں ارتقاء کو محرک فراہم کرتا ہے اور سمت دیتا ہے۔

 جمہوریت معاشرے میں موجود مختلف النوع تمدنی، ثقافتی مفادات میں کھلے مکالمے اور پرامن بقائے باہمی کے لیے طے شدہ طریقہ کار ہے۔ معاشی وسائل پر کسی گروہ کی اجارہ داری کے نتیجے میں معاشی ذرائع کا ارتقاء ٹھہر جاتا ہے۔ تمدنی اور ثقافتی مظاہر جامد ہو جاتے ہیں اور جمہوری عمل جاری نہیں رہ پاتا۔ چنانچہ جمہوریت اور معاشی اجارہ داری ایک ساتھ نہیں چل پاتے۔ معاشی اجارہ داری ریاست کی بھی ہو سکتی اور سرمایہ دار خاندانوں اور اداروں کی بھی۔ ہر طرح کی معاشی اجارہ داری جمہوری نظام کی کمزوری اور خرابی کا باعث بنتی ہے۔

جمہوری عمل کے بلا روک ٹوک اور استحکام  لیے معاشی سطح پر تین عوامل کا موجود ہونا ضروری ہے؛

٭ تمام شہریوں کے لیے بنیادی  معاشی ضروریات مثلاً غذاء تعلیم علاج معالجہ تعلیم رہائش اور شہری سہولتوں کی فراہمی کی آیئنی ضمانت تاکہ اقتصادی وجوہات کی بناء پر کسی شہری کا معاشی، تمدنی اور علمی امکان مجروع نہ ہو۔

٭ کھلی منڈی کی معشیت

٭ نقصان دہ معاشی اجارہ داری کو روکنے اور منصفانہ معاشی مواقع کی نمود کے لیے قوانین اور پالیسیوں کی سطح پر موئثر ریاستی مداخلت۔ 

%MCEPASTEBIN%



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160