جمہوریت کی روح اختلاف رائے کو برداشت کرنے میں ہے۔

Posted on at


ہر شہری کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے  دوسروں سے اختلافات کرنے، اپنے خیالات پر غور و فکر کرنے، ان پر ںظر ثانی کرنے اور انھیں تبدیل کرنے کا حق ہوتا ہے۔ جمہوریت میں ایک بنیادی مفروضہ یہ ہے کہ تمام انسان عقل و فہم رکھتے ہیں اور اپنے بُرے بھلے پر غور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسی طرح ہر انسان غلطی بھی کر سکتا ہے اور اُسے یہ موقع ملنا چاہیے کہ وہ اپنے خیال کا اظہار کرئے، اپنی رائے قائم کرئے اور اگر اس پر غور و فکر کر کے اسے تبدیل کرنا چاہے تو یہ بھی کرئے۔ ہمیں معاشرے میں بہت سے لوگوں سے اختلافات رائے ہو سکتا ہے۔ لیکن ہم جن لوگوں سےاختلافات رکھتے ہیں اُن پر زبردستی اپنی رائے ٹھونسنے کا حق نہیں رکھتے۔ جمہوریت مختلف نقطہ ہائے نظر کے درمیان  مسلسل مکالمے کا نام ہے۔ اس مکالمے میں برداشت اور رواداری بنیادی شرائط ہیں۔

جمہوریت میں حکمرانی فردواحد یا کسی خاص گروہ کا حق نہیں۔ جمہوریت میں رائے عامہ تبدیل ہوتی رہیتی ہے اور مستقل اکثریت یا مستقل اقلیت کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ افراد اور گروہ اپنے خیالات کو حتمی اور واحد حقیقت کی بجائے ایک نقطہ نظر سمحھتے ہیں جس پر مزید غور و فکر اور نظر ثانی کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے۔ چنانچہ عوامی بہتری اور قومی فلاح کے بارے میں اختلاف رائے کا مطلب کسی خاص شخص یا گروہ سے دشمنی نہیں ہوتا۔

غیر جمہوری معاشرے میں مراعات یافتہ افراد اور گروہ اپنے اختلاف کرنے والوں کو اپنا ذاتی دشمن سمحجتے ہوئے اُن پر عرصہ حیات تنگ کر دیتے ہیں لیکن جمہوری نظام میں حکمرانوں کا سب سے پہلا ٖفرض اپنے مخالفین و قانون کا وہی تحفظ فراہم کرنا جو خود انھیں حاصل ہے۔



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160