شفاف انتخابی عمل کے بغیر جمہوری نظام کے مقاصد اور امکانات کو بروئے کار نہیں لایا جاسکتا۔

Posted on at


جمہوریت بنیادی طور پر ایک عمرانی معاہدہ ہے جو انسانی اجتماع مظاہر مثلاً قوانین، رسوم و رواج، اقدار، پالیسیوں اور اداروں میں نبض حیات کی طرح متحرک طرز ذندگی کی نشاندہی کرتا ہے۔ جمہوریت محض ایک مقررہ دن پر چھوٹے سے ڈبے میں کاغذ کا نشان زدہ ٹکڑا ڈال دینے کا نام نہیں ہے۔ جمہوریت کا منشا ووٹ کی مدد سے حکومت قائم کرنا ہی نہیں بلکہ ووٹ کی قوت سے ایسی حکومت کو اقتدار سے الگ کرنا بھی جو عوام کا اعتماد کھو چکی ہو۔ باایں ہمہ شفاف انتخابی عمل جمہوریت کا لازمی حصہ ہے، اس کا مطلب ہے کہ ریاست میں موجود ہر نوع کی سیاسی رائے، معاشی مفاد اور سماجی مظاہر کو رائے دہندگان تک رسائی اور اُن کے سامنے اپنا محجوزہ لائحہ عمل پیش کرنے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔

حکومت وقت اس لحاظ سے مکمل طور پر غیر جانب دار ہو کے ریاستی اداروں، وسائل اور انتظامی اثر اور سوخ کو رائے دہندگان کی آزادانہ ترجح پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔ ایسے قوانین نہ بنائے جائیں جن کا مقصد انتخابی نتائحج پر اثر انداز ہونا ہو۔ رائے دینے کا عمل شفاف ہو جس میں رائے دہندگان کسی خوف یا ترغیب سے بالا تر ہو کر اپنی رائے کا آزادانہ اظہار کر سکیں امیدوار رائے دہندگان کی صحیح رائے سے مستفید ہو سکیں اور سیاسی جماعتیں اطمینان بخش طریقے سے رائے دہندگان میں اپنی پزیرائی کا ٹھیک ٹھیک اندازہ کر سکیں۔

ووٹ ڈالنا جمہوری سیاسی عمل کا ایک بنیادی حصہ ہے، یہ ریاست اور شہریوں کے درمیان نیز رہنماوں اور پیروکاروں کے مابین ایک نہایت ارفع معاہدے کی حیثیت رکھتا ہے۔  اگر اس عمل کو روکا جائے اسے مسنح کرنے کی کوشش کی جائے یا اس میں رکاوٹ ڈالی جائے تو جمہوری نظام کی بنیادوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے۔

 



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160