تو جہاں رہے وہاں پیار ہو
تیرے ہر قدم پر بہار ہو
تیری آنکھ میں بھی نمی نہ ہو
کسی شے کی تجھے کمی نہ ہو
تجھے جو لگے وہ نظر نہ ہو
کسی دکھ کو تیری خبر نہ ہو
تیری راہ میں قوس و قزاح رہے
راضی تجھ سے رب کی رضا رہے
خوش تیرے پاؤں کی دھول ہو
اے خدا دعا یہ قبول ہو