کچھ سوال ہیں میرے

Posted on at


کیا آ پ نے کبھی سوچا ہے کہ انسان کیوں بدل جاتا ہے ؟ اسکی سوچ ،اسکا نظریہ ، اسکی فکر، اسکا مقصد ، اسکی ترجیحات ؟ مجے تو یہ ہی سمجھ میں نہیں آتا کہ انسان بدل جاتا ہے ، یا حالات ؟ یا وقت اسے اپنے ساتھ چلنے  پے  مجبور کرتا ہے، اور اس کا پہلا تقاضا ہی " تبدیلی" ہے.

 

یا یہ کہنا زیادہ بہتر نہیں  رہے گا کہ نہ تو انسان بدلتا ہے نہ حالات ، بس انسان کا اصلی چہرہ سامنا آ جاتا ہے . کیوں کہ اصل کبھی نہیں چھپتا . جسے  آپ ریت کو مٹھی میں نہیں قید نہیں کر سکتے .

یا پھر خدا نے طاقت ، دولت وغیرہ بنائی ہیتب  ہیں تا کہ ان کے ذریعے سے انسان کی چھپی فطرت کو،  اسکی حقیقت کو بے نقاب کیا جا سکے. بالکل  ویسے ہی جسے  مقناطیس لوہے کے چھوٹے چھوٹے ذرات کو بھی مٹی کے ڈھیر سے الگ کردیتا  ہے.

 

 

میں تو جتنا بھی اس مسلۓ   پے  سوچوں ، خود ہی الجھ جاتی ہوں . کے جو کچھ بھی ہو جائے، کچھ بھی بدل جائے ، پر کیا انسان کا ضمیر بھی بدل جاتا ہے ؟ یا کائنات کی ہر شے تغیرات کے عمل سے گزر رہی ہے؟ اور یہ قدرت کا راز  ہے . مگر یہاں پھر ایک سوال اٹھتا ہے کہ کیا ہر چیز کا الزام قدرت پے لگانا جائز ہے؟ قدرت نے تو انسان کو عقل و شعور سے نوازہ ہے ، اختیار دیا ہے.
اختیار سے یاد آیا تقدیر بھی  تو قدرت ہی طے کرتی ہے نا !

 

پھر انسان کی زندگی میں اختیاد کہاں ختم ہوتا ہے اور تقدیر کا کھیل کہاں سے شروع ہوتا ہے ؟؟؟

 

کیا ان سب سوالوں  کے کوئی جواب ہیں بھی؟ یا محظ ہمارے ذہن کا فطورر ہے یہ سب؟ یا پھر ان کے جواب میں ہی معرفت کی کوئی کنجی کہیں پہ  مخفی ہے....اور  اسکو تلاش کی ضرورت ہے ....

 

 



About the author

160