اچھی خوراک صحت کے لیے ضروری ہوتی ہے

Posted on at


آپ سب نے محسوس کیا ہو گا کہ آجکل کہ دور میں بیماریاں بہت ذیادہ ہو گئی ہیں اور ہماری نسل کی صحت بھی دن بہ دن خراب ہو رہی ہے اور اُن کی ساخت بھی کمزور ہو رہی ہے بہ نسبت اں لوگوں کے جو ہمارے آباوء اجداد تھے۔ ہمارے آباوء اجداد کی صحت ہماری نسل سے کہیں ذیادہ بہتر تھی۔ اُن کے دور کے بوڑوں کا ہم آج کے جوان بھی مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں۔

اس کی کئی وجوہات ہیں، سب سے پہلی وجہ جو میرے ذہین میں ہے وہ ناقص غزا کا استعمال ہے۔ ہماری خوراک میں ملاوٹ آ گئی ہے۔ اُس دور کے لوگ خالص دہی، لسی اور مکھن و گھی کو اپنی بہترین خوراک سمجحتے تھے جبکہ آجکل کی نسل نے اس دیسی اور خالص خوراک کی جگہ پزے اور زنگر برگر کو دے دی ہے۔

اُس دور کے لوگ کھانے کے بعد آرام نہیں کرتے تھے جبکہ ہم نے کھانے کے بعد چند قدم چلنے کو خلاف آداب اور جاہل پن بنا لیا ہے۔ ہمارے بزرگ کئی کئی کلومیٹر تک ایک جگہ سے دوسری جگہ تک پیدل سفر کرتے تھے جبکہ ہم دس میٹر دور جانا ہو تو رکشہ یا ٹیکسی لیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے اُن کی اور ہماری صحت میں کیونکہ ہم نے دیسی خوراک کی جگہ صنعتی پیداوار کی ملاوٹ کو دے دی ہے۔



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160