مائیکرو سافٹ آفس اب آئی پیڈ میں بھی انسٹال ہو سکتا ہے

Posted on at


موجودہ دور میں جہاں ہر کام اسمارٹ فونز سے کرنے کی کوشش کی جارہی ہو وہاں یہ کیسے ممکن ہے کہ آف کی ڈاکیومینٹیشن کے لئے اسمارٹ فونز کے لئے کوئی ایپلی کیشن تیار نہ کی جائے۔



اینڈرائیڈ بیس اسمارٹ فونز کے لئے مائیکرو سافٹ نے اپنی آفس ایپلی کیشنز کے موبائل ورژن متعاررف کرادیئے ہیں اس کے ساتھ ہی یہ سہولت ونڈو ایٹ کے تحت چلنے والے امارٹ فونز میں بھی موجود ہے اہم اپیل کے اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس میں یہ سہولت موجود نہیں تھی۔



لیکن حال ہی میں مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی آفس ایپلی کیشنز کا نیا ورژن بہت جلد دستیاب ہو گا جس میں آئی پیڈ استعمال کرنے والے افراد کے لئے مائیکرو سافٹ ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ تین الگ الگ ایپلی کیشنز کی شکل میں دستیاب ہوں گے۔



ان تینوں پروگراموں کو ٹچ سے کنٹرول کرنے کی ٹیکنالوجی کے مطابق بنایا گیا ہے تا کہ ان کو استعمال کرنا آسان ہو اس بات کا اعلان مائیکرو سافٹ کے بھارت سے تعلق رکھنے والے نئے چیف ایگزیکٹیو ستیا نڈیلا نے یہ عہدا سنبھالنے کے بعد سان فرا نسکو میں منعقدہ پہلی اہم تقریب میں کیا۔



ستیا نڈیلا کا کہنا تھا کہ مائیکرو سافٹ کا یہ عمل اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت کمپنی اپنے سارفین کو ہر قسم کی ڈیوائیس پر کام کرنے کی آزادی دینا چاہتی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ کا مرکز ہے کہ آفس ہر قسم کی ڈیوائس پر اپنا کردار ادا کرے۔



گزشتہ برس آئی فون استعمال کرنے والے افراد کو مائیکرو سافٹ نے آفس سافٹ وایئر کے استعمال کی سہولت میسر کی تھیتاہم اس کے استعمال کے لئے سالانہ ۸۰ پائونڈ کی رقم کی ادائیگی نے اسے زیادہ مقبول نہیں ہونے دیا تھا۔ جبکہ یہ ایپلی کیشن یا تو مفت ہوگی ہا بہت کم قیمت پر فراہم کی جائے گی۔



About the author

160