فاسٹ فوڈ کھانے سے بچوں کو دمہ اور ایگیزیما ہو سکتا ہے

Posted on at


گذشتہ اتوار کو میں گھر میں بیٹھا روزنامہ آج پڑھ رہا تھا کہ اچانک میری نظر ایک ایسی خبر پر پڑھی جسکی وجہ میں کافی عرصہ تلاش کر رہا تھا۔ میں نے اکثر دیکھا ہے کہ ہمارے شہر کے نصف ہسپتالوں میں تقریباً جلد کے مریض ہوتے ہیں اور جن کی ذیادہ تعداد بچوں میں ہوتی ہے۔

جلد کے امراض کئی قسم کے دیکھنے کو ملتے ہیں جن میں اکثر ایگیزیما کے مریض ہوتے ہیں۔ ابھی تازہ تحقیق کے مطابق برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ فاسٹ فوڈ سے بچوں کو انگیزیما اورآنکھوں میں پانی کی شکایت ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق فاسٹ فوڈ کھانے سے دمہ کا خطرہ انتالیس فیصد ہوتا ہے جبکہ چھ سے سات سال کی عمر میں فاسٹ فوڈ کھانوں سے دمہ ہونے کے امکانات ستائیس فیصد تک ہوتے ہیں۔

یہ  جاننے کے بعد میرا زہین فوراً اپنے علاقے اور نئی نسل کی پسند جاننے میں مصروف ہو گیا کہ ہماری نئی نسل کی پسند بہت عجیب ہو گئی ہے۔ ہمارے بچے بجائے اس کے کوئی پھل یا گھر کی بنی ہوئی چیز اپنی خوراک میں استعمال کریں لیکن وہ اپنی خوراک فاسٹ فوڈ کو ہی جانتے ہیں اور یہی اُن کی صحت کا خراب ہونے کا سبب بنتا ہے بلکہ ایک طرح سے ہم خود سمجدار لوگ اپنی جیب سے پیسے دیکر اُن کی بیماری خریدتے ہیں اور اُن کی صحت خراب ہونے پر کچھ بھی کر گزرتے ہیں



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160