لیموں

Posted on at


لیموں ایک مشہور پھل ہے۔ مختلف زبانوں میں اس کے مختلف نام ہیں بنگالی میں اسے لیبو، پنجابی میں نمبو اور انگلش میں لیمن کہتے ہیں۔ لیموں زیادہ تر ہندوستان، جزائرعرب الہند اور جنوبی یورپ میں پایا جاتا ہے۔ لیموں کا رنگ پیلا ہوتا ہے اور اس کے اندر سے کھٹا رس نکلتا ہے۔ لیموں کا پھل چھلکا اور بیج تینوں قابل استعمال ہیں۔ لیموں کا چھلکا اور بیج مختلف قسم کی ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔ لیموں کے چھلکے سے تیل بھی نکلتا ہے جسے لیمن آئل کہا جاتا ہے۔ لیموں مختف اقسام  کے ہوتے ہیں جن میں دیسی لیموں اور کاغذی لیموں شامل ہیں۔


 



 


لیموں میں وٹامن سی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس لیے اسے وٹامن سی کا بہتریں ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ دانتوں کی بیماری اسکروی جس میں مسورے پلپلے ہو جاتے ہیں اور ان میں سے خون نکلنے لگتا ہے اس میں لیموں کو بہترین دواء کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ لیموں میں سٹرک ایسڈ بھی پایا جاتا ہے۔


 



 


لیموں سے لیموں کی سکنجبین تیار کی جاتی ہے جو گرمیں کا بہترین مشروب مانا جاتا ہے۔ موسمی بخار میں سکنجبین کا استعمال کرایا جاتا ہے اس کا استعمال بخار کی حرارت کو جسم سے زائل کرتا ہے اور پیاس کو تسکین بخشتا ہے۔


 



 


لیموں مختلف قسم کے کھانوں میں بھی استعمال ہوتا ہے مختلف قسم کی سبزیوں کی اور دال کی ترکاریوں پر اس کا رس ڈال کر کھایا جاتا ہے جس سے یہ ذود ہضم ہو جاتی ہیں۔ لیموں کا اچار بھی ڈالا جاتا ہے یہ اچار معدہ، جگر اور دل کے لیے بہت مفید ہے۔ لیموں کے بیج ہیضہ میں بے حد فائدہ مند ہیں۔


 



 


لیموں سکن کو خوبضورت بناتا ہے اور بالوں میں اسے کنڈشنر  کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے یہ بالوں کو خوبصورت اور چمکدار بناتا ہے۔


 



 



About the author

160