میں عزیز ہوں سب کو مگر ضرورتوں کے وقت

Posted on at


                                                                             

اُس دن میں کالج جاتے ہوئے موبائل فون گھر میں بھول گیا اور جب واپس آکر اُٹھایا اور اور اُس پر تقریباً پچاس کے قریب کالزاور ایک سو کے قریب میسج موجود تھے۔ محجھے موبائل اُٹھاتے ہی ایسا لگا کہ کہیں کوئی بہت بڑی آفت آن پڑی ہےاور سب لوگوں کو میری ہی فکر لگی ہوئی ہے۔

میں نے موبائل سے اُن تمام لوگوں سے رابطہ کرنا شروع کیا جنہوں نے محجھ سے رانطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ سوائے چار لوگوں کے باقی کوئی محجھے ایسا نہیں ملا جس نے میری فکر کے لیے محجھ سے رابطہ کیا ہو۔ ہر کسی کی اپنی کوئی نہ کوئی مشکل تھی یا کوئی ایسا کام تھا جس جو صرف میرے ہی لیے تھا۔

میں سوچنے لگا کہ ایسا کیوں ہے کیا یہ دنیا اتنی ہی مطلبی ہے کہ اس کو اپنے کام کے علاوہ کسی کی یاد نہیں آتی۔ شاید میں ٹھیک تھا اور ایسا ہی ہوتا ہے اصلی زندگی میں۔ کوئی کسی کو کام کے بغیر یاد نہیں کرتا ہے اور ہر کوئی اپنا ہی الو سیدھا کرنا چاہتا ہے چاہے کسی دوسرے کا کتنا ہی بڑا نقصان کیوں نہ ہو جائے کسی کو اُس کی پراہ نہیں ہوتی ہے۔



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160