انوکھا کانٹےدارپھل

Posted on at


 



موسم بہار میں پایا جانے والا یہ پھل دیکھنے میںخوبانی یا آلوچے کی مانند اور رنگت میں سٹرابیری کی مانند لگتا ھے۔ اوپر سے یہ مکمل طور پرکانٹوں سے ڈھکا ھوتا ھے۔ اسکا درخت جنگلی پھولوں والے درخت کی طرح لگتا ھے اور اس پر لگا یہ پھل دور سے دیکھنے میں ایک خوبصورت پھول ھی محسوس ھوتا ھے۔ سٹرابیری شکل کا کانٹوں سے ڈھکا یہ پھل دیکھنے میں بہت عجیب لگتا ھے۔ پہلی مرتبہ اس کا مشاہدہ کرنے والے لوگ اسے ہاتھ لگاتے ھوئے خوف محسوس کرتے ہیں لیکن جب اسکا ذائقہ ایک بار چکھ لیں تو اسے باربار کھانے کا دل چاہتا ھے۔


 



یقیناًآپ میں سے ھر ایک اسکا نام جاننے کے لئے بے تاب ھو گا۔ منطقہ حارہ کے اس خاص اور انوکھے پھل کا نام رم بٹن ھے۔ رم بٹ ملائشین زبان کا لفظ ھے جس کے معنی ہیئریا بال کے ہیں۔م چونکہ اسکا بیرونی چھلکا مکمل طور پر بالوں یا کانٹوں سے ڈھکا ھوتا ھے شاید اسلئے اسے رم بٹن کا نام دے دیا گیا ھے۔ یہ سرد اور نم آب و ھوا والے خطوں میں پایا جاتا ھے۔ تھائی لینڈ، ملائیشا، سنگاپور، برونائی اور فلپائن مین اس پھل کو وہ حیثیت حاصل ھے جو پاکستان میں سیب اور کیلے کو حاصل ھے۔



قدرتی طور پر سرخ رنگ میں پایا جانے والا یہ پھل اکثر پیلی یا نارنجی رنگت میں بھی ملتا ھے۔ یہ درختوں پر گچھوں کی صورت میں لگا دکھائی دیتا ھے۔ اسکا چھلکا نرم ھوتا ھے۔ چھلکے پر موجود کانٹے چبھتے نہیں بلکہ ان پر ہاتھ پھیرنے سے گدگدی محسوس ھوتی ھے۔ یہ بہت میٹھا ھوتا ھے۔



انسانی صحت کے لئے نہایت مفید پھل ھے۔ ڈائیریا اور آنکھوں میں ھونے والی سوزش کے خاتمے کے لئے اکسیر کا درجہ رکھتا ھے۔ اس پھل کے درخت کی جڑ بھی بخار اتارنے کے لئے بطور دوا استعمال کی جاتی ھے۔ رم بٹن انسانی جسم کو وٹامن سی اور کیلشیم بھی فراھم کرتا ھے۔ کیلشیم اور وٹامن سے بھرپور ھونے کے ساتھ ساتھ یہ پھل کاربوہائیڈریٹس، فاسفورس، پروٹین، اور آئرن کی بھی صحت بخش مقدار لئے ھوئے ھے۔ اسکے درخت کی جڑ ، تنے اور پتوں کو ڈرگس بنانے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ھے۔




About the author

160