بھنڈی

Posted on at


بھنڈی


بھنڈی ایک سبزی ہے جو اکیلی یا گوشت کے ساتھ پکا کر کھائی جاتی ہے اس میں پیاز کافی مقدار میں ڈالا جاتا ہے جس سے اس میں پائے جانے والے برے اثرات کم ہوتے ہیں یہ ثقیل اور دیر ہضم ہوتی ہے اور گیس پیدا کرتی ہے قبض میں اسے کچا کھانے سے قبض دور کرتی ہے اس کو اور اس کے بیجوں کو دواؤں میں استعمال کیا جاتا ہے کھانی میں اس کا استعمال بہت مفید ہےاکثر لوگ گیس پیدا کرنت کی وجہ سے بھنڈی کا استعمال نہیں کرتے مگر انہیں یہ نہیں پتہ کہ اس میں کتنے قیمتی اجزا پائے جاتے ہیں ۔


 



 


بھنڈی میں نشاستہ۔کیلشیم۔فارسفورس۔فولاد۔میگنیشیم۔پوٹاشیم۔سوڈیم۔گندھک۔جست۔مینگنیز۔آیوڈین۔جیسے قیمتی اجزا پائے جاتے ہیں بھنڈی فولاد اور کیلشیم کا اچھا ذریعہ ہے جس سےجسم میں خون کا بننا اور ہڈیوں کی تعمیر میں کافی مدد ملتی ہے۔


 



 


بھنڈی کا پودا ہوتا ہے اکثر لوگ اے اپنے کچن کے باہر خوبصورتی کے لیے بھی لگاتے ہیں اس کے لیے زیادہ زمین درکار نہیں ہوتی اسے آپ کنستریا گملوں میں بھی لگا سکتے ہیں کلیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ اسے دوسرے پودوں سے ذرا فاصلے پر لگائیں کیونکہ بھنڈی کے پودے پر وائرس کا جلدی حملہ ہوتا ہے۔


 



 


بھنڈی کے پودے پر جب بھنڈیاں لگیں تو انہیں زیادہ بڑی نہ ہونے دیں انہیں درمیانہ سائز کی ہی اتار لیں اور اگر دوبارہ بھنڈی لگانا چاہتی ہیں تو کچھ بھنڈیاں پودے پر ہی لگی رہنے دیں اور جب وہ اچھی طرح پک جائیں تو ان کے بیجوں کو سنبھال لیں اور دوبارہ جب استعمال کرنے ہوں کر لیں۔


 



 



About the author

160