یہ بے حسی نہیں تو کیا ہے

Posted on at


جلدی کرو تم لوگوں نے اتنی دیر کر دی ہے تیار ہوتے ہوتے خالہ کو ائیرپورٹ لینے جانا ہے تم لوگوں نے اتنی دیر کر دی ہے امی چلا رہی تھیں ہم لوگ تیار ہو کر خالہ کو ائیرپورٹ لینے چلے گئے وہاں پہنچے تو کچھ دیر بعد ان کا جہاز لینڈ ہوا خالہ جان آئیں اور ہم سب سے ملیں ہم سب نے ان سے ملے جلے تاثرات کی وجہ پوچھی کہ اتنی دیر بعد پاکستان آئیں ہیں کیا ہوا ہے آپ کو ۔


 



 


انہوں نے بتایا کہ جب میں جہاز میں بیٹھی تھی تو میرے ساتھ ایک آدمی بھی بیٹھا تھا جس کا آپریشن ہوا تھا اور اس نے نقلی ٹانگیں لگوائیں تھیں ادھر اس کی سب نے بہت مدد کی اور اسے کوئی پریشانی نہیں ہونے دی  جب ہم پاکستان پہنچے تواس نے مدد کی اپیل کی کہ میری مدد کی جائے اور باحفاظت جہاز سے نیچے اتارا جائے لیکن بے حسی کی حد تو دیکھو کسی نے اس کی مدد نہیں کی اسے اوپر سے چھرڑ دیا گیا اور وہ نیچے آکر زور سے گرا جب وہ نیچے آکر زور سے گرا تو کچھ لوگوں نے اس سے پوچھا کہ تم ٹھیک ہو تو اس نے کہا کہ ہاں لگتا ہے پاکستان آگیا ہوں میں نے ان سے پوچھا کہ آپ نے اس کی مدد کیوں نہیں کی تو انہوں نے کہا کہ میں سوچ ہی رہی تھی کہ اسا کی مدد کرنی چائیے کہ نہیں یہ بھی سوچ رہی تھی کہ یہ میرے لیے غیر محرم ہے 


 



اتنے لوگ اور بھی ہیں شاید وہ اس کی مدد کر دیں اتنی دیر میں اس کو نیچے پھینک دیا گیا۔


سڑک پر اس طرح کا کوئی واقعہ پیش آجائے تو ہم کہتے ہیں کہ یہ فراڈ ہو گا لیکن جس بات کا ہمیں پتہ ہوتا ہے کہ یہ فراڈ نہیں ہو گا کیوں ہم اس کی مدد کرنے کو تیارنہیں  ہوتے اور اس کی بات سنے بغیر آگے چلے جاتے ہیں ۔


 



 


ہم اتنے بے حس کیوں ہو گئے ہیں ہم کسی کی بمدد کو اتنی اہمیت کیوں نہیں دیتے عورت یہ سوچ کر گھبراتی ہے کیونکہ اپنے مذہب اور ماحول دونوں کو دیکھتی ہے یا اکی محدود ماحول میں پلی ہوتی ہے لیکن ان لوگوں میں سے کسی نے اس کی مدد کیوں نہیں کی جن سے اس نے مدد کی اپیل کی تھی ؟ ہمارے خون سفید کیوں ہو گئے ہیں؟ ہمیں احساس کرنا ہو گا ہم اپنے لوگوں کا احساس نہیں کریں گے تو کون کرے گاہمیں اس بارے میں سوچنا ہو گا۔ 



About the author

160