سنگترہ

Posted on at


سنگترہ ایک مشہور پھل ہے۔ یہ مختلف زبانوں میں مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے فارسی میں اسے رنگترہ، ہندی میں نیزنگی، بنگالی میں کملاینبو، اور انگلش میں اورنج کہا جاتا ہے۔ سنگترہ زیادہ تر ہندوستان، جنوبی چین، یورپ اور پاکستان میں پایا جاتا ہے۔ سنگترہ بیرونی طور پر دیکھنے میں سیب کے برابر بڑا ہوتا ہے اس کے اوپر اورنج رنگ کا چھلکا ہوتا ہے اس چھلکے کو کھولنے پر اس میں سے کئی کاشیں نکلتی ہیں جو کہ بہت رس بھری، لذیز اور مزیدار ہوتی ہیں۔ سنگترے کا درخت ہوتا ہے۔ پاکستان میں سنگترہ موسم سرما میں بکثرت کھایا جاتا ہے۔ بچے، بڑے اور بوڑھے سب اسے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ سنگترہ اس کے بیج اور اس کا چھلکا تمام چیزیں ادویات میں استعمال ہوتے ہیں۔


 



 


سنگترے میں وٹامن سی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جو کہ انسانی جسم کے لیے نہایت فائدہ مند ہےَ۔ اس کا استعمال دل کی کمزوری اور خفقان کو دور کرتا ہے اور دل کو تقویت بخشتا ہے۔ سنگترہ جسم میں سے گندہ خون ختم کرتا ہے۔ یہ پیاس کی شدت کر کم کرتا ہے۔ سنگترے کا جوس بھی نکالا جاتا ہے جو کہ بکثرت استعمال ہوتا ہے۔ وبائی امراض جب پھیلی ہو تو اس میں سنگترے اور اس کے جوس کا استعمال کرانا انتہائی مفید ہے۔ مختلف قسم کے کھانوں میں بھی اس کا استعمال ہوتا ہے۔


 



 


سنگترا سکن کے لیے بے حد فائدہ مند ہے اس کا جوس پینے سے سکن نکھرتی اور خوبصورت ہوتی ہے۔ اس کا چھلکا بھی سکن کے لیے مفید ہے اس کے چھلکے کو ابٹن میں شامل کر کے بھی استعمال کیا جاتا ہے یہ رنگ کو نکھارتا ہے اور چہرے کی جھائیں دور کرتا ہے۔


 



 



About the author

160