آلوبخارا

Posted on at


آلوبخارا ایک پھل ہے۔ یہ بہت لذیز اور مزیدار ہوتا ہے اس کا ذائقہ کھٹا میٹھا ہوتا ہے۔ اس کے مختلف زبانوں میں مختلف نام ہیں مثلاً عربی میں اسے اجاص، فارسی میں آلوبخارہ اور انگلش میں پرون کہا جاتا ہے۔ آلوبخارے دو قسم کے ہوتے ہیں ایک بستانی اور دوسرا اور کوہی ہوتی ہے۔ بستانی الوبخارے کی کئی قسمیں ہوتی ہیں جن میں سے ایک قسم بڑی اور سیاہ ہوتی ہے جو کہ زیادہ تر استعمال ہوتی ہے۔ آلوبخارا پاکستان کے تمام علاقوں میں بکثرت کھایا جاتا ہے اور بچے۔ بڑے اور بورھے تمام لوگ اسے  شوق سے کھاتے ہیں۔ صرف آلوبخارا ہی نہیں بلکہ اس سے تیار ک دہ تمام چیزیں بکثرت اور شوق سے کھائی جاتی ہیں۔


 



 


آلوبخارا دل کے لیے بہت مفید ہے خاص طور پر دل کی حرارت اور سوزش میں بہت مفید ہے۔ دل کے مریضوں کو اس کا استعمال کرنا چاہیئے اور اس کے فوائد سے فائدہ حاصل کرنا چاہیئے۔ آلوبخارا قے اور متلی کو روکنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پیاس کی شدت کو ختم کرتا ہے اس لیے اس کا استعمال خاص طور پر گرمیوں میں بہت مفید ہے۔


 



 


آلوبخارے کا شربت بھی تیار کیا جاتا ہے جو کہ پاکستان میں موسم گرما کا مشہور مشروب ہے۔ تمام لوگ اسے بہت پسند کرتے ہیں اور بہت شوق ہے پیا جاتا ہے کیونکہ یہ گرمی کی شدت کو ختم کرتا ہے۔ خاص طور پر پاکستان میں املی اور آلوبخارا کا شربت بیچنے والے لوگ آپ کو جگہ جگہ نظر آہیں گے۔


 



 


آلوبخارہ سے مختلف قسم کی ڈشیز تیار کی جاتی ہیں جن میں سے سرفہرست آلوبخارے کی چٹنی ہے جو کہ بہت سوق سے اور بکثرت کھائی جاتی ہے۔ خاص طور پر رمضان شریف میں یہ چٹنی دسترخوان کی زینت ہوتی ہے۔ اس کے علاور آلوبخارا اور بھی مختلف قسم کے کھانوں میں استعمال ہوتا ہے۔


 



 


آلو بخارے کو سٹور کرنے کے لیے اس کو سکھا لیا جاتا ہے اسے خشک آلوبخارا کہا جاتا ہےیہ بھی بہت لذیز ہوتا ہے اور مختلف قسم کے کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔



About the author

160