کیلا

Posted on at


کیلا ایک مشہور پھل ہے۔ مختلف علاقوں میں اس کے مختلف نام ہیں عربی میں اسے موز، بنگالی میں کلہ، تامل میں کڈالی، سندھی میں کیلو اور انگلش میں بنانا کہا جاتا ہے۔ کیلا بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔ بچے، بڑے اور بوڑھے اسے پسند کرتے ہیں۔ یہ تمام علاقوں میں بکثرت کھایا جاتا ہے۔ کیلے کا درخت نمی والی آب و ہوا اور زیادہ پانی والی زمین میں پرورش پاتا ہے۔ کیلے کے بہت سے فوائد ہیں جو کہ انسانی جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔


 



 


کیلے میں کافی غذائیت پائی جاتی ہے یہ انسانی جسم کو موٹا کرتا ہے دبلے لوگوں کے لیے اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔ کیلا معدہ کے لیے مفید ہے خاص طور پر آنتوں کے لیے یہ آنتوں کو نرم کرتا ہے۔ کیلا کیونکہ بلغم پیدا کرتا ہے اس لیے خشک کھانسی میں بہت مفید ہے اس کے علاوہ سینہ اور حلق کے خشک ریشے کو بھی باہر نکالتا ہے۔ کیلا آگ سے جلے ہوئے حصے پے لگانے سے سوزش اور درد کو سکون بخشتا ہے اور چھالا بھی نہیں بننے دیتا۔ اس کے ساتھ ساتھ کیلا دیر سے ہضم ہوتا ہے اور قابض بھی ہوتا ہے اور پیٹ میں گیس بھی پیدا کرتا ہے۔ کیلے کا  صبح خالی معدہ استعمال مناسب نہیں۔


 



 


کیلا سے مختلف قسم کی ڈشیز تیار کی جاتی ہیں کیلے کا ملک شیک بھی تیار کیا جاتا ہے جو کہ بہت لذیز ہوتا ہے۔ اور تمام علاقوں میں یکساں مشہور ہے۔ اور تمام لوگ اسے بہت شوق سے پیتے ہیں خاص طور پر چھوٹے بچے۔ کیلا مختلف قسم کے کھانوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ کیلے کو مختلف کھانوں کی سجارٹ کے لیے بھی بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کیلے کا فلیور بھی بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے مثلاً آئسکریم اور کینڈیز وغیرہ تمام بچے خاص طور پر اس فلیور کو بہت پسند کرتے ہیں۔


 



 


 



 


کیلا سکن اور بالوں کے لیے بھی مفید ہے یہ سکن کو خوبصورت بناتا ہے۔ مختلف قسم کی سکن پراڈکٹس میں بھی کیلے کا استعمال ہوتا ہے۔


 



 


 کیلے میں سرکہ اور لیموں شامل کر کے بالوں میں لگانے سے سر کا گنجا پن ٹھیک ہوتا ہے اور ساتھ ساتھ یہ سر کی کھجلی کو بھی ختم کرتا ہے۔ کیلے میں سرسوں کا تیل، شہد، لیموں کا عرق اور دہی شامل کر کے لگانے سے بال چمکدار، ملائم اور خوبصورت ہوتے ہیں۔



About the author

160