لاہور جناح گارڈن

Posted on at


لاہور جناح گارڈن


لاہور کو باغوں کا شہر کہا جاتا ہے جن میں گلشن اقبال پارک۔ریس کورس پارک۔شالیمار باغ۔جناح باغ جس کو لارنس گارڈن بھی کہا جاتا ہے قابل ذکر ہیں آج ہم جناح باغ یعنی لارنس کے بارے میں بات کریں گے۔


 



 


یہ مال روڈ پر چڑیا گھر کی بیک سائڈ پر واقع ہے اس میں داخلے کے لیے ٹکٹ کی ضرورت نہیں پڑتی یہ دنیا کا تیسرا بڑا خوبصورت باغ ہے اس میں ایک لائبریری ہے جو جناح لائبریری کے نام سے مشہور ہے یہ بہت پرانی لائبریری ہے اور یہاں آپ کو ہر قسم کے موضوع پرکتابیں ملیں گی لائبریری کے آگے فوئنٹین ہے جو بہت خوبصورت نظارہ پیش کرتا ہے اس کے علاوہ اس پارک میں مسجداور بلڈنگ بھی ہے۔


 



 


اس پارک میں کھیلنے اور انٹرٹیرمنٹ کی ساری سہولیات موجود ہیں اس میں اوپن ائیر تھیٹراور ہوٹل ٹینس کورٹ سٹینڈ اور کرکٹ گرونڈ بھی ہے۔


جناح باغ میں بہت سارے جامن کے درخت ہیں اور اس پر گرمیوں میں جامن لگتے ہیں اور بہت سارے بے روزگار مہیا ہوتا ہے لوگ انہیں اتار کر مختلف جگہ پر لے جا کر بیچتے ہیں اس کے علاوہ بہت پرانے درخت ہیں جن پر چمکادڑوں کے بسیرے ہیں۔


 



 


جناح باغ میں مختلف رنگوں اور قسموں کے پھول ہیں جوآنکھوں کو بہت خوبصورت اور دلکش لگتے ہیں آرٹ ٹیچر اپنے شاگردوں کو پینٹنگزاور سکچ کے لیے یہاں لاتے ہیں اور آرٹ کی تعلیم دیتے ہیں ۔


 



 


اس کے علاوہ پہاڑیں ہیں جن میں سیڑیاں بنائی گئی ہیں اور تھوڑی آگے جاکر بیٹھنے کی جگہ ہے لوگ اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لیے یہاں صبح صبح آکر ورزش کرتے ہیں اس جگہ کو جاننے کے لیے اور سیر کے لیے سیاح آتے ہیں یہاں سروے کے لیے لوگ آتے ہیں ٹی وی شوز کیے جاتے ہیں یہاں سیر اور ورزش کے لیے ہر طبقہ آتا ہے بچوں کے لیے جھولوں کی سہولت موجود  ہے جس وجہ سے ہر عمر کے لوگ ادھر آکر خوشی کا اظہار اور انجوائے کرتے ہیں۔


 



 



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160