نہ کچھ مجھ میں طاقت تھی جس ان اماں تم ہی سب طرح تھیں نگہبان اماں
نہ اچھے بڑے کی تھی پہچان اماں تم ہی تو ہر دم تھا میرا دھیان اماں
میری پیاری اماں میری پیاری اماں
مجھے پیار سے دودھ تم نے پلایا بہت دن گودیوں میں پھرایا
تھپک کر محبت سے تم نے سلایا مجھے سکھ دیا اپ نے دکھ اٹھایا
میری پیاری اماں، میری پیاری اماں
کبھی اپنی گودی میں مجھ کو لٹانا کبھی پیار کر کے گلے سے لگانا
کبھی میٹھی باتوں سے مجھ کو ہنسنا نہ بھولوں گا میں عمر بھر وہ زمانہ
میری پیاری اماں، میری پیاری اماں