والدین کے درمیان کشیدگی کے بچوں پر اثرات

Posted on at


گھر ایک جنت ھوتا ہے . اگر اس گھر میں سکون ہو. مسائل میں ڈوبی زندگی، غربت ، معاشرتی مسائل میں دو چار انسان وقت گزر لیتا ہے اگر اسے اس کے گھر والوں کا ساتھ حاصل ہو. لیکن آر میں ہی سکون نہ ہو تو زندگی کا ہر چھوٹے سے چھوٹا مسلہ بھی بڑا لگنے لگتا ہے اور اسے حال کرنا مشکل ہو جاتا ہے. 

             گھریلو مسائل کی شروعات وہیں سے ہوتی ہے جہاں والدین کے بیچ لڑائی جھگڑے اور اختلافات ہوتے ہیں. والدین گھر کی نیو ہوتے ہیں. اور پورا گھر اور گھرانہ انہی پے منصر ھوتا ہے. والدین کے درمیان کشھدگی کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں اور اس کے الگ الگ اثرات گھر والوں اور بچوں پر ہوتے ہیں. اگر والدین میں علیحدگی بھی ہو جاۓ یا ایک ہی ہر میں رهتے ہوۓ بھی اپس میں لڑائی جگھڑا رہے تو سب سے زیادہ ایسے حالات سے متاثر ان کے بچے ہوتے ہیں اور آنے والی کی نسلیں خراب ہوتی ہیں کیوں کے یہیں سے بچوں کی تربیت ہوتی ہے اور وہ جیسا سلوک دیختے ہیں اسے ٹھیک سمجھتے ہوۓ ویسا ہی کرتے ہیں .

                      بہت سے بچے ذہنی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں. بچوں کی صلاحیتیں نہ بود ہو کر رہ جاتی ہیں. بچوں کے لئے والدین کو ساتھ دیکھنا ہی انکی زندگی کی شروعات ھوتا ہے. بچوں کو صحیح یا غلط کا نہیں پتا ھوتا. ان کے لئے تو بس ایک باپ اور ایک ماں. لیکن گھر کے حالات اور انکی وجوہات پر والدین کے ری ایکشن دیکھ کر بچوں کے لئے ان میں سے کوئی غلط اور کوئی ایک صحیح ہو جاتا ہے. اور بچے کسی نہ کسی ایک سے دور ہو جاتے ہیں.

               ایک سائنسی تحقیق کے مطابق جو بچے اپنے اسکول میں آپنی تعلیم پر کم توجہ دیں اور ان کا دل اور دماغ پڑھائی میں نہ لگے ان میں خود آیتیمادی کی کمی ہوتی ہے اور انکی اس حالت کی وجہ ان کے گھریلو مسائل اور اور والدین کے بیچ کے جگھڑے ہوتے ہیں. ایسے بچوں کو گھر سے بھی توجہ حاصل نہیں ہو پتی اور باکی بچوں کی نسبت یہ بچے پیچھے رہ جاتے ہیں . ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں. اور ان کا دل اور دماغ غیر ضروری کاموں کی طرف زیادہ راغب ھوتا ہے. اسکول میں بھی ایسے بچے غیر اخلاقی اور غیر شرعی حرکات کرتے ہیں اور وہ انھیں ٹھیک سمجھتے ہیں ان کے لئے اس میں ایسا کچھ بھی غلط نہیں ھوتا. کیوں کے انہیں گھر سے توجہ نہیں ملتی اور وہ جانتے ہیں کے انھیں کوئی بھی کچھ کہنے والا نہیں ہے کیوں کے والدین اپس کے تعلقات ہی سنوار نہیں سکتے ..

                      اور بہت سے بچے بہت سی معاشرتی برایئوں کا شکار ہو جاتے ہیں. بہت سے بچے گھر کے ان حالات سے تانگ آ کر گھر سے بھاگ جاتے ہیں اور آگے طرح طرح کے غلط لوگوں میں جا بیٹھتے ہیں. اور مختلف جرائم میں ملوث ہو جاتے ہیں اور یہی پیشہ اختیار کر لیتے ہیں. 

             اگر والدین اپنے بچوں کی تربیت اور ان کے روشن مسکبل کو سامنے رکھ کر چھوٹی چھوٹی غلطیوں اور کاموں کو نظر انداز کر دیں اور اپس میں علیحدگی اور لڑائی جھگڑا ترک کر دیں تو پاکستان کو ایک نئی قوم مل سکتی ہے اور بہت سے مسائل پر کنٹرول ہو سکتا ہے. 



About the author

blue_eyes

just different.........

Subscribe 0
160