"ایک پرانا اور خستہ حال پنکھا"

Posted on at


میں جس پنکھے کے بارے میں اپ کو بتانے جا رہا ہوں- وہ کوئی اور نہیں بلکے ہماری اپنی کلاس کا پرانا اور خستہ حال پنکھا ہے-

 

 

یہ پنکھا جوہک کے بجاۓ ایک رسی کے ساتھ کلاس کی چھت کے ساتھ بندھا ہوا ہے- جو ایک پنڈولم کی طرح چھت کے ساتھ لٹکا ہوا ہے اور کمرے کے اندر ہلکی سی ہوا داخل داخل ہونے پر جھولا جھولنے میں مصروف ہو جاتا ہے یہ پنکھا عام پنکھوں ہی کی طرح تین پروں پر مشتمل ہے لیکن اس کے عام پنکھوں سے قدرے بڑے اور اس انداز میں نیچے کی طرف جھکے ہوۓ ہیں جیسے رکوع میں گۓ ہوۓ ہوں- اس پنکھے کو چلانے کے لئے دو بٹن لگے ہوۓ ہیں اس کی رفتار بڑھانے کے لئے اور دوسرا اس کو چلانے کے لئے اس پنکھے کو چلانے کے بعد کافی دیر تک اس کے چلنے کا انتظار کیا جاتا ہے اور جیسے جیسے اس کی رفتار تیز ہوتی ہے تو ایسے لگتا ہے جیسے کوئی ہیلی کاپٹر چھت کے بہت قریب سے گزر رہا ہے اور اس کی آواز سے پوری عمارت لرز رہی ہوں- کئی نۓ  اور انجان لوگ اس عمل کو دیکھ کر دروازے کا رخ اختیار کرتے ہے کے زلزلہ ا گیا – اس کے نیچے بیٹھا ہوا شخص ایک منٹ میں تیس سے زیادہ بار اسے دیکھتا ہے کہ پتا نہیں کس وقت یہ پنکھا اس کے سر پر ا گرے- لیکن پھر بھی اس پنکھے کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس کی ہوا سے پتا نہیں اب تک کتنے انجینئر اور ڈاکٹر فائدہ حاصل کر چکے ہیں اور انے والے وقتوں میں یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے

%MCEPASTEBIN%



About the author

hamnakhan

Hamna khan from abbottabad

Subscribe 0
160