پاکستان میں اقلیت کے حقوق

Posted on at


کسی ملک میں وہ افراد جو کم تعداد میں موجود ہوں اور ان کا رہن سہن اس ملک باشندوں سے الگ ہو اقلیت کہا جاتا ہے۔یہ افراد اپنے رسم ورواج ،تہزیب وتمدن کے لحاظ سے اس ملک کے باشندوں سے مختلف ہوتا ہے۔لیکن ایک انسان ہونے کے ناطے ان سب کے حقوق یکساں ہوتے ہیں کیوں کہ ہم سب ایک آدم کی اولاد ہیں ۔

لہزا آج کے جدید دور میں ہم مختلف فرقوں میں اپنے آپ کو تقسیم کر دیا ہے۔جس سے ہم ایک دوسرے کے حقوق کی پرواہ نہیں کرتے بلکہ اسے مختلف طریقوں سے اپنے استعمال میں لے آتے ہیں۔یہی وجہ جو کہ ہم مختلف لڑائی جھگڑے کی بنیاد خود بن رہے ہیں جوآج اس جدید دور کا ایک بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔

آج ہم اس طرف غور نہیں کرتے اور صرف اپنے ذاتی مفادات کی خاطر تمام تر کوششیں کر ڈالتے ہیں اور دوسروں کے حقوق کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ارد گرد اپنے ملک میں رہنے والے تمام افراد کا خیال رکھیں ہمیشہ ان کی مدد کریں اور انہیں بھی آزاد رہنے کا حق دیں تاکہ وہ بھی اس ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔



About the author

160