جذبات

Posted on at


محبت ایک بہت ہی خوبصورت جذبات ہے جو دو لوگوں کے درمیان ہوتا ہے. اگر یہ جذبہ سچا اور خلوص سے بھرا ہوا ہو تو یہ زندگی کو بہت خوبصورت بنا دیتا ہے اور ایک ایسی طاقت بن جاتا ہے جس کے سامنے ہر چیز کو جھکنا پڑتا ہے لیکن آج کل کے دور میں اس لفظ کی کوئی بھی قیمت باقی نہیں رہی جیسے کہ یہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا. اور کچھ دیر بعد ہی ایک نئی محبت جاگ جاتی ہے اور اتنی ہی شدت سے جیسے پہلے ہوئی ہوتی ہے اورپھر بھول جاتی ہے. دراصل بہت کم لوگ اسے سمجھ پاتے ہیں.                                                                              

  

آج کل کے دور کی محبت کی اگر وضاحت کی جاۓ تووہ کچھ ایسی ہے کہ ہم کسی کو دیکھتے ہیں اور ہم اس کی طرف راغب ہو جاتے ہیں اور پھر اس کو محبت کا نام دے دیتے ہیں. کشش اور محبت دونوں الگ چیز ہیں جس کا ہم پیار اور پسندیدگی کے ساتھ ملاپ کر سکتے ہیں. مثلاً جیسے ہم بازار جاتے ہیں اور ہمیں اپنے ذوق کے مطابق کوئی بھی چیز پسند آتی ہے اور ہمارے دل میں یہ حسرت ہوتی ہے کہ ہم اسے حاصل کریں اور اگر ہماری رسائی میں وہ چیز ہو تو ہم اسے حاصل بھی کر لیتے ہیں اور اگر حاصل نہ ہو تو تو ایک حسرت باقی رہ جاتی ہے اور پھر اگر اس سے بہتر مل جاۓ تو اسے بھول بھی جاتے ہیں شاید....!

 

جیساکہ آج کل کے لوگ ایک کشش جیسے جذبات کو محبت کا نام دیتے ہیں حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا. یہ تو ایک ایسا جذبہ ہوتا ہے جو اگر کبھی کسی کو ہو جاۓ اور مل بھی جاۓ تو پھر دنیا کی خوبصورت سے خوبصورت ترین چیز بھی اس کے سامنے لا کر رکھ دی جاۓ تو کوئی حیثیت نہیں ہوتی اسکی اور اگر نہ مل سکے تو بھی دنیا کی لاکھ چیزیں حاصل کر لو تو ہر پھر بھی ہر چیز بے معنی ہوتی ہے. نہ اپنا آپ اچھا لگتا
ہے اور نہ پھر دنیا کی کوئی چیز... 

 



About the author

160