باورچی خانہ اور اسکی صفائی

Posted on at


انسان کی صحت اور غذا کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ صحت مند خوراک صحت مند جسم کی ضمانت ہے۔ لیکن بعض اوقات ہماری لاپرواہی صحت مند غذا کو بھی انسان کے لیئے مضر صحت بنا دیتی ہے۔ حفظان صحت کے اصولوں پر کھانے کی تیاری میں باورچی خانہ اور اسکی صفائی کا اہم کردار ہوتا ہے۔ باورچی خانہ گھر میں واحد ایسی جگہ ہے جہاں خاتون خانہ گھر کے اکثر کام کاج سر انجام دیتی ہیں۔ یہاں روزانہ استعمال کے برتن اور کھانے پینے کی چیزیں بھی موجود ہوتی ہیں۔ اس لیئے یہ بے حد ضروری ہے کہ باورچی خانہ اور اس میں موجود چیزوں کی روزانہ صفائی کی جاۓ۔

وہ جگہ جو اتنی زیادہ استعمال رہتی ہےجہاں کھانا پکایا اور رکھا جاتا ہے۔ یہ جگہ حفظان صحت کے مطابق اور بالکل صاف ستھری ہو۔ روزانہ کی جانے والی صفائی کے ساتھ ضروری ہے کہ یہاں ہفتہ وار جھاڑ پونچھ بھی کی جاۓ۔ باورچی خانے میں استعمال ہونے والی بہت سی چیزیں مثلاً فریج،اوون وغیرہ کو بھی صاف کیا جاۓ۔ باورچی خانے میں ڈسٹ بن ضرور رکھیں اور پلاسٹک کا ایک شاپر روزانہ اس میں رکھین جب روٹی کے تکڑے اور بچا کھچا سامان ڈسٹ بن میں ڈالے اور صرف پلاسٹک کا شاپر نکال پھینکیں۔

الماریوں مین دروازے اور مسالوں کے ڈبوں کو روزانہ صاف کریں۔ اور جو بھی مسالے استعما ہو انکے ڈبوں کو صاف رکھیں۔ صفائی میں استعمال کیا جانے والا کپڑا روزانہ استعمال کریں۔ کیونکہ ان پر مسالے اور چکنائی وغیرہ لگی ہوتی ہیں۔ اگر یہ کپڑا ایسے ہی رکھا جاۓ تو اس میں سے ناگوار بو اٹھنے لگتی ہیں۔ باورچی خانے کا فرش روزانہ صاف کیا جاۓ۔ فرش صاف کرنے سے پہلے اس پر جھاڑو دے کر سرف والے پانی سے صاف کر دینا چاہیئے۔ فرش پر چکنائی جمع ہو کر اسے چکنا نہ کر دے۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160