لہسن بطورِدوا

Posted on at


لہسن بطورِدوا


پیٹ کا سرطان: ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن میں ایک ایسا مرکب شامل ہے جو پیٹ میں پلنے والے جراثیم کو ختم کر ڈالتا ہے جس سے سرطان کا امکان کم ہو جاتا ہے۔



 


دوسرے سرطان: لہسن کے مرکبات سینے کے سرطان کی روک تھام بھی ک رتے ہیں کٹا ہوا لہسن بڑی آنت کے سرطان اور مقعد کے سرطان سے بچانے کے علاوہ غزائی نالی اور جلد کی حفاظت کرتا ہے-


دل: لہسن میں ایسے جزو ہوتے ہیں جو خون میں تھکے نہیں جمنے دیتے جو دل کے دورے کا سب سے بڑا سبب ہوتے ہیں لہسن شریانوں کی تنگی اور سختی کو دور کرتا اور کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کرتا ہے ایسے پانچ افراد جن کے کولیسٹرول کی سطح بڑھی ہوئی تھی جب انہوں نے روزانہ لہسن کا ایک جوا کھانا شروع کیا تو ان کے کولیسٹرول میں کمی آئی۔معالجوں کے مطابق اگر جسم میں ایک فیصد کولیسٹرول کم ہوتا ہے تو عارضہ دل کے امکانات دو فیصد گھٹ جاتے ہیں۔


تعدیہ: پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے دوران کو دافع تعدیہ کے طور پر استعمال کیا گیا تھا وہ فوجی جو محاظ پر لڑتے تھے جب زخمی حالت میں ہسپتالوں میں لائے جاتے تو ان کو زخموں پر پسا ہوا لہسن لگا دیا جاتا تھا لہسن کا تیل پھپوند کو بھی ختم کر ڈالتا ہے جس سے معتدد بیماریاں پھیلتی ہیں چینی معالجین اعصاب کو نقصان پہنچانے والی ایک پھپوند کا لہسن سے علاج کرتے ہیں ۔ لہسن کے یوں تو بےشمار فوائد ہیں اور یہ دوا طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کی بو کی وجہ سے لوگ اسے کچا کھانے سے گریز کرتے ہیں۔



About the author

160