آداب رمضان المبارک

Posted on at



جیسا کہ ھم سب جانتے ہیں رمضان المبارک کی آمد بھی قریب ھے۔ اس لئے رمضان کا شایان شان استقبال کرنے کے لئے شعبان ھی سے ذہن کو تیار کر لیں۔ کیونکہ یہ مہینہ تمام مہینوں سے افضل ھے۔ اس میں عبادت کا ثواب بھی چار گنا زیادہ ھے۔ اس لئے پورے اہتمام سے اس مہینے کا خیر مقدم کریں۔ ماہ شعبان شروع ھوتے ھی کثرت سے روزے رکھنا شروع کریں کیونکہ ھمارے پیارے نبیﷺ بھی شعبان کے روزے بڑے اہتمام سے رکھا کرتے تھے۔



رمضان میں خصوصی طور پر عبادات کا اہتمام کریں فرض نمازوں کے علاوہ نفلی عبادت بھی کریں اور زیادہ سے نیکیاں کمائیں۔ یہ مہینہ خداتعالی کی خاص عنایت اور رحمت کا مہیںہ ھے۔ حضورنبی کریمﷺنے رمضان کی برکتوں کا ذکر کرتے ھوئے فرمایا، لوگو! تم پر ایک بہت رحمت و برکت کا مہینہ آنے والا ھے۔ اس مہینے کی ایک رات ہزار مہینوں سے بہتر ھے۔ اللہ تعالی نے اس مہینے کے روزے فرض قرار دئیےہیں۔اور اس مہینے میں تراویح کو نفل قرار دیا ھے۔ جو شخص اس مہینے میں خوشی سے کوئی نیک کام کرے گا وہ دوسرے مہینوں کے فرض کے برابر اجر پائے گا۔ اور جو شخص اس مہینے میں ایک فرض ادا کرے گا خدا اس کو دوسرے مہینوں کے سترفرضوں کے برابر ثواب عطا کرے گا۔



رمضان المبارک کے سارے روزے ذوق و شوق اور اہتمام سے رکھیں اگر کبھی کسی بیماری یا مجبوری کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکیں تو دوسرے روزے داروں کے سامنے کھانے پینے سے گریز کریں۔ روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کریں چونکہ قرآن پاک اس با برکت مہینے میں نازل ھوا اس لئے قرآن پاک کو اس مہینے سے خصوصی مناسبت ھے۔



حضرت جبریلؑ ھر سال رمضان میں حضوراکرمؐ کو پورا قرآن سناتے اور ان سے سنتے بھی تھے۔ نماز تراویح میں بھی پورا قرآن پاک سننا چاہیے۔ کیونکہ یہ سنت رسولؐ ھے۔ نماز تراویح بس گنتی پوری کرنے کے انداز میں نہ پڑھیں بلکہ خشوع وخضوع توجہ لگن سے پڑھیں تاکہ اس کا پورا پورا ثواب حاصل ھو۔



اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ غریبوں یتیموں کی مدد کریں صدقہ خیرات دیں ناداروں اور مستحق لوگوں کی سحری افطاریکا بھی انتظام کردیں۔ کیونکہ فرمان نبویؐ ھے کہ ! یہ غریبوں اور ضرورت مندوں کے ساتھ ہمدردی کا مہینہ ھے۔ اس لئے اپنے گھریلو ملازمین کا بھی خاص خیال رکھیں۔ ان کو ان کی ضرورت کا سامان فراھم کریں۔ روزے کی حالت میں ان سے مشقت والا کام نہ کروائیں۔ آپ ان پر رحم کریں اللہ تعالی آپ پر رحم کرے گا اور آپکو اس کا اجر بھی دے گا۔


 



About the author

160