موسم گرما کے مشروبات

Posted on at


گرمیوں کے آتے ھی مشروبات کا استعمال بھت زیادہ ھو جاتا ھے۔اور پاکیستان تو ایک زرعی ملک ھے اس میں بھت سے ایسے پھل پائے جاتے ھیں جن کے مشروبات بنائے جاتے ھیں اور یہ سب با آسانی کم داموں میں مل جاتے ھیں۔آج کل ھر طرف گرمی کا دور دورہ ھے تو پاکیستان کے شہری اپنی گرمی کو مٹانے کے لیے مشروبات کا استومال کر رھے ھیں ۔

ان مشروبات سے جہاں گرمی کی شددت کم محسوس ھوتی ھے وھاں ان کے پینے کا ایک فائدہ یہ بھی ھوتا ھے کہ گرمی کے باعث جسم میں پانی کی کمی ھو جاتی ھے۔یہ مشروبات جسم میں پانی کی کمی کو پورا رکھتے ھیں اور ھمیں اس گرمی کے باعث بیمار ھونے سے بچاتے ھیں ۔اس موسم میں زیادہ تر ایسے مشروبات استعمال کیے جاتے ھیں جو کہ طبعی طور پر ٹھنڈی تاثیر کے حامل ھوں۔ان میں الائچی کا شربت بھت مقبول ھے اور لوگ اسے بھت شوق سے پیتے ھیں یہ انسان کو تازہ دم رکھتا ھے۔

اس کے علاوہ آج کل فالصے کا موسم ھے اور فالصے کا شربت بھی بھت مقبول ھے اور بچوں اور بڑوں میں بھت پسند کیا جاتا ھے۔اس کے علاوہ بھت سے لوگ ایسے ھیں جو کہ اس موسم میں ملک شیک کا بھی لطف اٹھاتے ھیں۔ یہ ایک ایسا موسم ھے جس میں گرمی کی شددت بھت زیادہ ھوتی ھے لیکن اس گرمی میں بھت سی چیزں ایسی ھیں جن سے لطف اندوز ھوا جا سکتا ھے یہ موسم ایسا ھے جو کہ اپنے پھلوں اور مشروبات کت باعث جانے کے بعد بھی یاد آتا ھے۔



About the author

ahadaleem

I m Muhammad Aleem from Chishtian, Distt. Bahawalnagar. I have done my MBA Finance from University of Lahore, Lahore.

Subscribe 0
160