خواتین کے ملبوسات

Posted on at


کسی زمانے میں لباس کا فیشن کرنا بھی صرف امرا تک کے طبقے تک محدود تھا۔ لیکن اب مڈل کلاس طبقہ بھی اس دوڑ میں شامل ہے۔ جو خواتین خود کپڑے سینا جانتی ہیں وہ سستے کپڑے کو بھی اچھے طریقے سے جدید فیشن کے عین مطابق تیار کر لیتی ہیں۔ پیسوں والی خواتین کے لیئے کپڑے کی قیمت کوئی اہمیت نہیں رکھتی، اسلیئے انکے لباس نہایت خوبصورت ہوتے ہیں۔ مڈل کلاس خواتین بھی اپنی استطاعت کے مطابق فیشن کرتی ہیں۔ اگر سلیقے سے فیشن کیا ہوا ہو تو بہت اچھا لگتا ہے۔ کاٹن کی قمیص اور شلوار بہت خوبصورت لگتی ہے۔ ہر عمر میں فیشن بدلتا ہے۔ نئے فیشن کے ملبوسات آتے ہی پرانے ایسے غائب ہو جاتے ہیں جیسے کہ آۓ ہی نہ ہو۔

مغرب ہو یا مشرق شمال ہو یا جنوب فیشن پر جگہ اپنا رنگ بدلتا رہتا ہے۔ فیشن کامیابی، حسن اور عمر کے ساتھ ہے۔ ان سب کے درمیان ایک مناسب ریشو ہونی چاہیئے۔ اس کے بعد ہی یہ آپ کی خوبصورتی کو اور خوبصورت کرے گا۔ فیشن کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا چاہیئے۔ اسلیئے کے آپ کی شخصیت کو دوسروں کے درمیان میں منفرد ہونے کا موقع ملے۔ اپنے لباس کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا چاہیئے۔ ایسے لباس پہننے سے گریز کرنا چاہیئے جو آپ کی شخصیت کو متاثر کرے۔ خواتین کو جسمانی شکل کے اعتبار سے لباس کو چننا چاہیئے۔ اس دور میں فٹنگ والی قمیضوں کا فیشن ہے۔ اب کسی اسمارٹ فگر کی خاتون پر تو وہ شرٹ مناسب معلوم ہو گی۔ اور یہی کوئی موٹی خاتون ایسے لباس کا استعمال کریں تو وہ یقیناً اپنے اوپر مذاق کرے گی۔

کسی بھی فیشن کو اپنانے سے پہلے آپ اپنے جسم کا معائنہ کریں اسکے بعد لباس کا انتخاب کریں۔ ایسے نہیں کوئی لباس کسی خاتون پر اچھا لگ رہا ہو وہ آپ پر بھی اچھا لگے۔ کبھی بھی کسی کا نقل نہ کریں بلکہ اپنے لباس کا خود انتخاب کریں۔ سادگی کو بھی اپنانا چاہیئے تا کہ وہ آپ کے وقار کو قائم رکھ سکے۔ خود کو صرف ایک ہی لباس اور رنگ تک محدود نہ کریں۔

 



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160