آلودگی

Posted on at


آلودگی آج کل کے دور کا نہایت سنگین مسئلہ ہے ۔ ہماری زمین اور فضا کو آلودگی سے ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کائنات میں ایک خاص توازن رکھا ہے۔ا سی کی وجہ سے یہ کائنات قائم و دائم ہے۔ جب سے انسان نے اپنے اردگرد کے ماحول میں چھیڑ چھاڑ شروع کی یہ توازن خراب ہونا شروع ہو گیا۔ اور اس کا نقصان یہ ہو اکہ انسان فطرت سے دور ہونا شروع ہو گیا۔ انسان نے جہاں تک سائنسی ایجادات کے بل پر اس زمین کو مہ کامل بنا دیا ہے وہان وقتی فوائد کی خاطر اس نے بے شمار تجرباتی نوعیت کی سرگرمیاں اختیا رکر رکھی ہیں۔ جن سے کائنات تباہی کے راستے پر گامزن ہے۔ ان خطرناک اورمہلک سرگرمیوں میں ماحول کی آلودگی سرفہرست ہے۔ آج ہماری فضا، پانی اور زمین میں کیمیائی مادوں اور نقصان دہ عناصر کی آمیز زش خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ آلودگی میں اضافے کی بہت سی وجوہات ہیں ۔


 


 



 


اگرچہ انسان نے ترقی تو بہت کر لی ہے۔ لیکن اس ترقی میں انسانی صحت اور ماحول کو درپیش خطرات پر توجہ بہت کم کر دی ہے۔ یہ ہمارے لیے افسوس کا مقام ہے کہ آج انسان نے اپنے ماحول میں موجود اس فطیم توازن کو خود ہی بگاڑ دیا ہے۔ آلودگی کی کئی اقسام ہیں جن میں فضائی آلودگی، آبی آلودگی، زمینی آلودگی اور شور کی آلودگی شامل ہے۔ 



اس کرہ سارض کے ارد گرد گیسوں کا ایک غلاف ہے جسے اوزون کہتے ہیں اس میں تمام گیسیں ایک خاص تناسب سے فضا کا حصہ بنتی ہیں ۔ لیکن انسان کی بے جا دخل اندازی گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں اور کارخانوں سے خارج ہونے والی مضر گیسوں کی وجہ سے اس غلاف کو نقصان ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ہوا آلودہ ہو رہی ہے اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بڑھ رہی ہے اور زمین کا درجہ حرارت بھی بڑھ رہا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ کہ صنعتی علاقوں میں فاضل گیسوں کے اخراج پر قابو پانے کے لیے پلانٹ نصب کریں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر بھی فضائی آلودگی کے اثرات کو بڑی حد تک کم کر سکتے ہیں۔ 


 



 


 


آلودگی کی ایک قسم آبی آلودگی بھی ہے جس تیزی سے دنیا کی آبادی بڑھ رہی ہے پینے کا صاف پانی ناپید ہوتا جا رہا ہے اور لوگ آلودہ پانی پینے پرمجبور ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ آلودہ پانی کی صفائی کے لیے پلانٹ نصب کرے پانی کو فلٹر کر کے لوگوں تک اس کی رسائی آسان بنائے۔ آلودگی کی ایک قسم زمینی آلودگی بھی ہے زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے فصلوں پر کیڑے مار ادویات کا ستعمال کیاجاتا ہے جس سے پیداوار میں تو اضافہ ہو جاتا ہے لیکن فصلیں، پھل اور سبزیاں اس کیمیاوی کھادوں کی وجہ سے مضر صحت اثرات سے دوچار ہو رہے ہیں۔ زمینی آلودگی کم کرنے کے لیے جنگلات لگانا ایک نہایت موثر اقدام ہے۔ اس کی وجہ سے زمین کٹاؤ کا شکار نہیں ہوتی۔ 


 



 


شور کی آلودگی بھی ایک اہم قسم ہے جس سے انسان کی سماعت پر براہ راست برا اثر پڑھ رہا ہے۔ گاڑیوں کے ہارن، لاؤڈ سپیکر کے بے جا استعمال سے انسان اعصابی تناؤ کا شکار ہو رہا ہے۔ اس کے بے جا استعمال پر پابندی عائد ہونی چاہیے اور اس کے لیے قانون سازی بہت ضروری ہے۔



About the author

STariq

Like to write on social issues

Subscribe 0
160