ایئر کنڈیشنگ

Posted on at


ایئر کنڈیشنگ ایک ایسا سسٹم جس سے قدرتی آب وہوا کو مصنوعی طریقہ سے کیا جائے ایئر کنڈیشنگ کہلاتا ہے۔اس سسٹم کے ذریعے آب وہوا کو گرم سے ٹھنڈے میں تبدیل کیا جاتاہے یا ٹھنڈے کو گرم میں ۔کیونکہ دونوں حالتوں میں آب وہوا میں تبدیلی پیدا کی جاتی ہے۔لہذا اس نظام کو مختلف طریقوں میں سے استعمال کیا جاتا ہے۔مثلاً فریج، اے سی اور آٹو اے سی وغیرہ۔اس سسٹم کو تین بڑے حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔1-کمپریسر سسٹم2-کنڈنسر سسٹم3-اویپوریٹر سسٹم۔

کمپریسر سسٹم میں کمپریسر ایک موٹر ہوتی ہے جوکہ اس سسٹم کا دل سمجھا جاتا ہے ۔یہ مختلف قسموں میں پائے جاتے ہیں ۔لیکن سب کا کام ایک ہی ہوتا ہے کہ گیس کو ایک حصے سے دوسرے حصے کی طرف ٹرانفسر کرنا اور ایک طرف گیس کا حجم کم کردیا جاتا ہے۔اس کے ایک حصے کو سیکشن پوائنٹ کہتے ہیں جہاں سے گیس جذب کرتا ہے اور دوسرے حصےکو ڈسچارج پوائنٹ جہاں سے وہ گیس خارج کرتا ہے۔لہذا ڈسچارج لائن سے گیس کنڈنسر تک پہنچ جاتی ہے۔

کڈنسر ایک جالی نما پلیٹ پر مشتمل ہوتا ہے جوایک دھاتی میٹریل پر مشتمل ہوتی ہے۔اس میں بہت بریک سوراخ کی ٹیوبیں ہوتی ہیں جس میں سے گیس گزرتی ہے۔اس میں گیس زگ زیگ کی حالت میں بہتی ہے۔اس کا کام گیس کا درجہ حرارت کی کرنا ہوتا ہے بعض اوقات اس کے آگے پنکھا بھی لگایا جاتا ہے تاکہ ہیٹ کو جلد ٹرانسفر کیا جا سکے۔اس کے بعد گیس لیکوڈ پائپ میں داخل ہو جاتی ہے۔اس کے آگے ایک فلٹر ہوتا ہے جو کہ نمی کو جذب کر لیتاہے۔ اس کےبعد گیس لیکوڈ کی حالت میں اویپوریٹر تک پہنچ جاتی ہے۔

اس حصے میں لیکوڈ گیس ایک کوائل کی صورت میں بنائی گئی بند کیپلری ٹیوبوں میں بہتی ہے جسے اویپوریٹرکہتے ہیں اور اس بکس کی اوپر والی سطح ٹھنڈی ہو جاتی ہے جو ہیٹ کو جذب کرکے گیس میں تبدیل ہو جاتی ہے۔کیونکہ حرارت ہمیشہ ٹھنڈے جسم سے گرم جسم کو منتقل ہو جاتی ہے۔اس طرح آس پاس کا حصہ آہستہ آہستہ ٹھنڈا ہوتا رہتا ہے۔اور گیس کمپریسر میں منتقل ہو جاتی ہے۔



About the author

160