حضرت یوسف "حصّہ اول

Posted on at


 (حضرت یوسف  (حصّہ اول 

حضرت یوسف حضرت یعقوب کے بیٹے حضرت اسحاق کے پوتے اور حضرت ابراہیم کے پڑپوتے تھے.

یہ منفرد اعزاز انہی ہستیوں کو حاصل ہے کہ  تاریخ انسانی میں کسی بھی نسل میں لگاتار٤ پیغمبر ہو گزرے ہیں.


حضرت یوسف کی والدہ کا نام حضرت راحیل بنت لابان تھا. حضرت یوسف کا ایک سگا بھی تھا جن کا نام بن یمین تھا. ان کے علاوہ آپ کے ١٠ سوتلے بھائی بھی تھے.

آپ کی ولادت آپ کے آبائی علاقے کنعان میں ہوئی. آپ بچپن سے ہی بہت خوبصورت تھے اور اپنے والد کے بہت لاڈلے تھے. آپ کے والد حضرت یعقوب آپ سے بےپناہ محبت کرتے تھے.اور یہ بات آپ کے سوتیلے بھائیوں کو بلکل پسند نہ اتی تھی. اسی وجہ سے آپ کے سوتیلے بھائی آپ سے ضد کرنے لگے اور کرتے کرتے یہ ضد اتنی سخت ہو گئی کے آپ کے بھائیوں نے آپ کو قتل کرنے کا ارادہ کر لیا.

ایک رات حضرت یوسف نے خواب میں دیکھا کے سورج چند اور ١١ ستارے آپ کو سجدہ کر رہے ہیں آپ گھبرا گۓ اور صبح آپ نے یہ خواب اپنے والد کو سنایا. حضرت یعقوب نے آپ کو حوصلہ دیا اور یہ کہا کہ یہ خواب اور کسی کو نہ بتانا کیونکہ آپ کے والد جانتے تھے کہ آپ کے سوتیلے بھائی آپ سے کتنی ضد کرتے ہیں.

حضرت یوسف کے بھائیوں نے آپ کو مارنا چاہا اور اس کے لیے انہوں نے سوچا کہ کسی طرح آپ کو گھر سے بھائی نکالا جاتے. اسی لیے آپ کے بھائیوں نے اپنے والد حضرت یعقوب کو کہا  کہ ہم لوگ باہر گھومنے جاتے ہیں اور یوسف کو بھی ساتھ لے کے جائیں گۓ. تو حضرت یعقوب کو اپنے بیٹوں کی نیت پہ شک تھا تو آپ نے منع کر دیا. مگر بار بار اسرار پہ آپ نے اجازت دے دی


 (اختتام  حصّہ اول ).



About the author

160