فلم انیکس پر بلاگ لکھنے کا طریقہ – ٹپس، ہنٹس اور عام غلطیاں

Posted on at


میں نے دو ماہ پہلے فلم انیکس پر اکاؤنٹ بنایا تھا اور اس پر بلاگ لکھنا شروع کیا- شروع میں مجھے اس پر بلاگنگ کرنے کا کچھ پتا نہیں تھا- اس لئے میں نے انگلش میں بلاگز لکھے ان میں سے کچھ کاپی کونٹنٹ کی وجہ سے بین ہو گے- جس کا آپ سب کو علم ہے کہ کاپی کونٹینٹ کو پلانٹی کے ساتھ بین کر دیا جاتا ہے


اس لئے میں نے اردو میں بلاگز لکھنے شروع کیے- جن کا مجھے کافی حد تک فائدہ ھوا اور میں بز سکور یس وقت 56 ہے- یہ میرا پہلہ تجربہ نہیں ہے کہ میں بلاگ لکھ رہا ہوں- اس سے پہلے بھی میں بلاگنگ کرتا رہا ہوں- اور جب میں یہاں پر بلاگز پڑھتا ہوں توبعض دفعہ ہنسی بھی آتی ہے ارو ٹینشن بھی ہوتی ہے کہ یہ کیا لکھا ہے- جس کی مجھے کیا کسی کو بھی سمج نہیں آتی کہ آخر اس کے لکھا کیا ہے


 


اور ایک بات ان ایڈمن حضرات کے لئے جو ان بلوگز کو رویو کرنے کے بعد اپروو بھی کر دیتے ہیں- ان بلاگرز کو غلطی بتائے بینا- جس کی وجہ سے بعد میں ان کا بز سکور گر جاتا ہے اور ان کی ساری محنت مٹی میں مل جاتی ہے 


ان سب باتوں کو دھیان میں رکھتے ھوے میں نے کچھ عام سی غلطیاں کو ہائیلائٹ کیا ہےجو ان غلطیوں کو ٹھیک کرنے اور ایک اچھا بلاگ لکھنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں


 :نوٹ


اس بلاگ کو لکھنے کا مطلب صرف اور صرف غلطیاں کو کے ہائیلائٹ کرنا اور ان کو درست کرنا ہے- میں اس بلاگ میں کسی کو ہٹ نہیں کر رہا اور نا ہی کسی کو اس کی غلطی کا احساس دلا رہا ہوں- ہاں اگر کسی کو اس پر کوئی اعتراض ہو تو وہ ڈائریکٹ مجھ سے بات کر سکتا ہے- شکریہ


سب سے پہلے میں آپ کو ان چند اور عام سی غلطیوں کا بتاتا چلوں، جن کو بہت سے لوگ دھیان میں نہیں رکھتے، جس کی وجہ سے ان کو اس بلاگ کے اتنے پوائنٹس نہیں ملتے جتنے وہ امید کرتے ہیں


:گرائمر کی غلطی


انگلش میں لکھنا بہت آسان ہے، لیکن اردو میں لکھنا تھوڑا سا مشکل ہے، کیونکہ انگلش میں گرائمر کی غلطی کو آسانی سے درست کیا جا سکتا ہے جبکہ اردو میں گرائمر کی غلطی کو درست کرنا تھوڑا سا مشکل ہے- اسی وجہ سے بہت سارے بلاگز میں گرائمر کی غلطی کو آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے، جس کی وجہ سے بلاگ کا ایک تھائی حصہ خراب ہو جاتا ہے اور بلاگ کو اتنے پوائنٹس نہیں مل پاتے


 گرائمر کی غلطی کو دور یا کم کرنے کے لئے بلاگ کو پوسٹ کرنے سے پہلے ایک سے دو بار ضرور پڑھ لیں





 


:ٹائٹل – (Title)


ٹائٹل – بلاگ کا سب سے اہم حصہ، جس کو پڑھتے ہی بلاگ کا پورے کا پورے مطلب سمجھ آ جائے- میں نے فلم انیکس پر جتنے بلاگز پڑھے ہیں ان میں سے %50 بلاگز کا ٹائٹل میں کوئی نہ کوئی غلطی ضرور ہوتی ہے، بعض دفعہ  تو گرائمر کی غلطی ہوتی ہے جس کی وجہ سے پورے کے پورے بلاگ کا مطلب ہی سمجھ نہیں آتا


ٹائٹل کو اور دلکش کرنے کے لئے چند ایک ٹپس


اردو ٹائٹل میں ڈیش (-) کا استعمال نہ کریں


انگلش ٹائٹل کیلئے ضروری ہے کہ ٹائٹل کے ہر لفظ کا پہلا حرف بڑا یعنی کیپٹل ہونا چاہیے


 ٹائٹل کو اپنے بلاگ میں بلاوجہ استعمال نہ کریں






:بولڈ اور انڈرلائین کرنا – Bold


لفظوں کو بولڈ یا اور انڈرلائین کرنا ایک اچھا سٹیپ ہے لیکن بلاوجہ لفظوں کو بولڈ یا اور انڈرلائین کرنے سے ایک تو بلاگ کی لک خراب ہوتی ہے دوسرا اس سے بلاگ کی ریٹنگ بھی کم ہوتی ہے جس کا اثر آپ کے بلاگ کے پوائنٹس کٹ جاتے ہیں


:تصاویر کا استعمال


 تصاویر آپ کے بلاگ کا ایک  اہم حصہ ہے جو کے بلاگ کے ریٹنگ کو بڑھاتی ہیں، لیکن بلاوجہ کا استعمال آپ کے بلاگ کی ریٹنگ کو کم کرتی ہیں- کچھ ٹپس تصاویر کو استعمال کرنے کے حوالے سے


کسی بھی تصویر کو بلاگ میں لگانے کے لئے سب سے پہلے اس میں سے دوسری سائٹ کا نام ختم کر لیں


 تصویر کو بلاگ کے کونٹنٹ میں اس طرح لگائیں کہ اس سے کونٹنٹ آگے پیچھے ہو جائے اور پڑھنے والے کو اس کے سمجھ ہی نہ لگے- تصویر کو بلاگ میں لگانے کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ اس تصویر کوکوٹینٹ کے درمیان میں لگائیں


یہ ضروری نہیں کہ بلاگ کے ہر پیراگراف کے بعد ایک تصویر لگائی جائے، اس سے بلاگ کی لمبائی تو بڑھ جاتی ہے لیکن اس کا آپ کے بلاگ پر کوئی اثر نہیں پڑتا- اگر آپ نے 4 سے 5 تصاویر لگانی ھوں تو 2 تصاویر کا سائز کم کر کے اکٹھا لگا دیں





:ٹیگ کا استعمال


ٹیگ بلاگ کا ایک اہم حصہ ہے- ٹیگز بلاگ کے کونٹینٹ اور ٹائٹل کے مطابق ہونے چاہیے، بلاوجہ کا استعمال آپ کے بلاگ کی ریٹنگ کم کرتا ہے


ایک بلاگ کے لئے 4 سے 6 ٹیگز بہت ہوتے ہیں، ان سے زیادہ کا استعمال بھی بلاگ کے لئے ٹھیک نہیں- اور ہاں ٹیگ 1 یا 2 لفظ کا ہوتا ہے نہ کہ پورے کے پورے فقرے کا


:وہ بلاگز جن کے دو یا اس سے زیادہ حصے ھوں


بہت سارے USERs اپنے بلاگز کو 2 یا اس سے زیادہ حصوں میں لکھتے ہیں، جو کہ ایک اچھا اور بہترین طریقہ ہے – لیکن اس میں بھی بہتری کی جاسکتی ہے


اگر آپ کوئی ایسا بلاگ لکھ رہے ہیں جس کے 2 یا اس سے زیادہ حصے ہیں تو آپ کو ان بلاگز کو آپس میں لنک کر دیں، جس سے ١ک تو آپ کے بلاگ کی ریٹنگ بڑھے گی اور دوسرا دوسرے لوگ آپ کے پچھلے بلاگز کو بھی پڑھ سکیں گے




 


:الائنمنٹ – Alignment


الائنمنٹ کا استعمال کسی بھی بلاگ کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتی ہے- اور بلاگ کی الائنمنٹ  رائٹ سے لیفٹ ہوتی ہے، جس سے آپ کے بلاگ کو پڑھنے میں آسانی ہوتی ہے- اور اس سے آپ بلاگ میں تصاویر کا استعمال بھی اچھے طریقے ہو سکتا ہے


:لنکنگ – Linking


وہ لنکس جو میں اور آپ اپنے بلاگ میں استعمال کرتے ہیں ہائپر لنکس کہلاتے ہیں- ان کی دو طرح کے اقسام ہوتی ہیں- ایک وو جو آپ اپنے ہی کسی دوسرے بلاگ کا  لنک اپنے نیے بلاگ میں لگاتے ہیں- اس کو اٹرنل لنک کہتے ہیں- یہ آپ کے ہی بلاگز کی ریٹنگ کو بڑھاتا ہے اور اس سے آپ کے ڈیلی کا ریوینو بھی بڑھتا ہے


دوسری قسم کے لنکس وہ ہوتے ہیں جو آپ کسی دوسری ویب کے آرٹیکل کو اپنے بلاگ میں ہائپر لنک کرتے ہیں- جس سے آپ کے موجودہ بلاگ کی ریٹنگ میں اضافہ ہوتا ہے


اسی لنکنگ کا ذکر میں نے پہلے بھی کیا تھا پر دوسرے الفاظ میں - وہ بلاگز جن کے دو یا اس سے زیادہ حصے ھوں


@syedahmad  - Thanks for Linking


Writer: Khurram Shehzads



About the author

DarkSparrow

Well..... Leave it ....

Subscribe 0
160