- اِدھر کی دنیا کا اُدھر ہوجانا
بندے کی فطرت کبھی نہیں بدل سکتی چاہے بیشک دنیا اِدھر کی اُدھر ہو جاۓ.
- آگ پر لوٹ جانا
دنیا میں نیک اعمال نہ کرنا ایسے ہے جیسے آگ پر لوٹ جانا.
- اٹکھیلیاں کا سوجھنا
میرا سر درد سے پھٹا جا رہا ہے اور میری دوست اقصیٰ کو اٹکھیلیاں سوجھی ہوئی ہیں.
- آنکھ سے آنکھ لڑنا
آنکھ سے آنکھ لڑی تو میری دوست کو یہ احساس ہوا کہ واقعی یہ تکلیف سے گزر رہی ہے.
- آنکھوں کا چرانا
ہمیں کسی کو مصیبت میں دیکھ کر کبھی بھی آنکھ نہیں چرانی چائیے.
- آنکھ کا لگنا
دن کی تھکاوٹ کی وجہ سے رات کو ہوم ورک کرتے ہوۓ میری آنکھ لگ گئی.
- آنکھیں نکالنا
ایک دوست نے دوسری دوست کو غلط کام کرتےہوۓ دیکھ کرآنکھیں نکالیں.
- ہوش گم ہو جانا
زلزلے کے ڈر کے مارے بہت سے لوگوں کے ہوش گم ہو گۓ.
- اوسان کا خطا ہو جانا
جب ہم نے اپنے پڑوسی کی چھٹ پر چور کو دیکھا تو ہمارے اوسان خطا ہو گۓ.