ڈایوڈ فارورڈ بائس

Posted on at


ڈایوڈ فارورڈ بائس



کس ڈایوڈ کو بیٹری کے ساتھ جوڑنے کا عمل بائس کہلاتا ہے اور فارورڈ بائس ایک ڈایوڈ کی وہ حالت ہوتی ہے جس میں ایک ڈایوڈ میں سے کرنٹ گزرتا ہے اور ڈایوڈ کے ساتھ ایک لیمیٹ رزسٹر بھی لگایا جاتا ہے تاکہ دایوڈکو زیادہ کرنٹ سے پچایا جاسکے۔ بیٹری کو وی بائس کا نام دیا جاتا ہے۔



بیٹری کے منفی ٹرمینل کو پی این جنکشن کے این حصہ سے جوڑا جاتا ہے اور بیٹری کے مثبت ٹرمینل کو پی این جنکشن کے پی حصہ سے جوڑاجاتا ہے۔ یہ بائس کی پہلی ضرورت ہوتی ہے اور بائس کی دوسری ضرورت یہ ہے کہ بیٹری کے ولٹیج پوٹینشل بیریر سے زیادہ ہوں۔



جب ہم پی این جنکشن کو بیٹری سے وولٹیج دینا شروع کرتے ہیں تو بیٹری کا منفی ٹرمینل پی این جنکشن کے الیکٹرونز کو جو این جنکشن سائیڈ پر ہوتے ہیں ان کو اگے کی طرف دھکیلتے ہیں اور بیٹری کا مثبت ٹرمینل ان کو اپنی طرف کھینچتا ہے اس طرح الیکٹرنز کی وجہ سے کرنٹ گزرنا شروع ہوجاتا ہے جسے ہم الیکٹرون کرنٹ بولتے ہیں



کیوں کہ ایک جسے چارجز ایک دوسرے کو دھکیلتے ہیں اور مختلف چارجز ایک دوسرے کو اپنی طرف کھینچتے ہیں اور اسی وجہ سے  بیٹری کا مثبت ٹرمینل الیکٹرنز کو کنڈکشن بینڈ سے اپنی طرف کھینچتا ہے۔ پی ریجن میں ہولز الیکٹرونز کو ایک راستہ دیتے ہیں پی ریجن سے گزرنے کا۔



اور جب کرنٹ ہولز کی وجہ سے چلتا ہے تو اسے ہم ہولز کرنٹ بولتے ہیں۔ اور اس طرح اس میں ہولز اور الیکٹرون کرنٹ ہوتا ہے۔




About the author

160