شوگران (حصہ اول) (آؤ پاکستان کی سیر کریں)

Posted on at


شوگران بہت ہی خوبصورت مقام ہےجو کہ سطح سمندر سے تقریباَ 7750 فٹ بلند ہے ۔ بالاکوٹ سے اس کا فاصلہ صرف 32 کلومیٹر ہے ۔ شوگران کا خوبصورت علاقہ محدود ہے اس کی خوبصورتی لازوال ہے۔ بالاکوٹ سے شوگران صرف ایک گھنٹے کی مسافت ہے۔ بل کھاتے ہوئے راستے بہت ہی بھلے معلوم ہوتے ہیں۔ کیوائی سے شوگران صرف 8 کلومیٹر ہے۔ یہ فاصلہ آپ پیدل اور جیب کے ذریعے طے کر سکتے ہیں۔

یہاں ایک خوبصورت ریسٹ ہاؤس ہے متعدد دکانات اور ریسٹورانت ہیں آپ یہاں قیام کر سکتے ہیں۔ اور چند دن اس خوبصورت اور جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہیں۔ ٹیلی فون اور بجلی کی سہولتیں میسر ہیں۔ ہوٹلنگ کے لیے باقاعدہ سودے بازی طے کر لینی چاہیے۔ شوگران میں ہر طرح کی دکانیں ہیں۔ جن میں صرورت کی اشیاء مناسب نرخوں سے مل جاتی ہیں۔کھانے پینے کی تقریباََ اشیاء با آسانی مل جاتی ہیں۔

جو لوگ بالاکوٹ کی وادی میں آتے ہیں وہ شوگراں کا نظارہ ضرور کرتے ہیں یہاں کے دلفریب فطری مناظر انسان پ کچھ ایسا جادو کرتے ہین کہ وہ ان کی خوبصورتی سے اپنی آنکھوں کی پیاس بجھائے بغیر نہیں رہ سکتا ہے۔ چاندنی رات کا منظر شوگران کی خوبصورتی کا راز ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ شوگران میں ایک رات قیام ضرور کرتے ہیں۔ مقامی لوگ بھی سیاحت پر آنے والے لوگوں کو ہر لمحہ خوش آمدید کہتے ہیں۔ لوگ اپنی سادگی اور میٹھی زبان کی بدولت لوگوں کا دل موہ لیتے ہیں ۔ ہندکو یہاں کی مقامی زبان ہے۔ یہاں پر کرکٹ کھیلنا سختی سے منع ہےبلکہ پابندی ہے۔

 



About the author

160