ایک تفریحی سفر پارٹ ٥

Posted on at


ریسٹ ہاؤس میں ہم نے کھانا کھایا ساری فضا میں خوشبو پھیلی ہویی تھی اور کہیں سے آبشاروں کی آواز کانوں میں آ رہی تھی مشرق میں کی ہزار میٹر کی بلندی پر ایک پہاڑ تھا مغرب میں بالاکوٹ کی وادی تھی . اور وہ ڈاڈر کی طرح دکھایی دے رہا تھا. جہاں تی بی سینے ٹوریم واقعے ہے. چار ہزار میٹر کی بلندی پر ایک برف پوش چوٹی نظر آ رہی تھی جسے موسیٰ کا مصلیٰ کہا جاتا ہے. کہتے ہیں یہاں موسیٰ نامی بزرگ مصلیٰ بچا کر نماز پڑھا کرتے تھے



کھانے سے فارغ ہو کر ہم آگے روانہ ہو گئے راستے میں جگہ جگہ لمبے قد اور چست و چلاق جسموں والے کسان اپنے کھیتوں میں کم کرتے ہوے نظر اے. شوگران سے آگے تقریبا ٦ کلو میٹر سفر طے کرنے کے بعد جیپ کو ایک جنگل کا دروازہ کھول کر گزرنا پڑا.جنگلے کا دروازہ کھلا تو جیپ آگے بڑھی پارس کے علاقے سے گزرتے ہوئے ہم شام کے قریب ماہندرے پہنچے اور رات وہیں بسر کی



جیپ وہاں سے چلی اور نارن کی طرف روانہ ہو گی. ہم وادی کاغان کے خوبصورت راستوں سے گزر رہے تھے راستے حسین اور فضا میں ایک پر اسرار خاموشی ، سب کچھ ایک حسین خواب کی طرح لگ رہا تھا اور ہم فرط حیرت سے یوں خاموش ہے کہ جیسے بولیں گے تو یہ سوہانا سپنا جاۓ گا .



 


رات ہم نے نارن کے ریسٹ ہاؤس میں گزاری اور نارن کی خاص سوغات چڑ کی لکڑی پر بھنی ہوئی ٹراؤٹ مچھلی کا لطف اٹھایا



About the author

160