ڈی سی پاور سپلائی

Posted on at


ڈی سی پاور سپلائی



ہر الیکٹرونک کو چلانے کے لیئے ڈٰی سی پاور سورس کی ضرورت ہوتی ہے جو ہم کسی بیٹری یا پاور سپلائی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈی سی پاور سپلائی ایک ایسی ڈیوایس ہوتی ہے جو اے سی پاور سپلائی کے ۲۲۰ وولٹیج اور ٦۰ ہرٹز فریکونسی کو ڈی سی پاور میں تبدیل کرتی ہے۔



 یہ ایک بہت زیادہ استعمال ہوتے والا سرکٹ ہے جو اسانی سے مل جاتا ہے اس سے ملنے والے وولٹیجز کو ر الیکٹرنکس سرکٹ میں استعمال کیا جا سکتا ہے اس کو ٹیلی ویژن ،ڈی دی ڈی اور کمپیوٹرز، انڈسٹریل کنٹرولر میں عام استعمال کیا جاتا ہے۔



ڈی سی پاور سپلائی میں سب سے پہلے ایک سٹیپ ڈاون ٹرنسفارمر لگا ہوتا ہے جو اے سی کے ۲۲۰ وولٹ کو کو سٹیپ ڈاون کر کے ہماری مرضی کے مطابق ١۲ یا ١۰ وولٹ اےسی میں تبدیل کر دیتا ہے۔ جب ہمیں زیادہ وولٹیج



کی ضرورت ہوتی ہے تو ہم سٹیپ ڈاون ٹرانسفارمر کی جگہ سٹیپ اپ ٹرانسفارمر استعمال کرتے ہیں ٹرانسفارمر وولٹیج کو سٹیپ اپ اور سٹیپ ڈاون اپنی وائندنگ کی بنیاد پر کرتا ہے جب اس کی پرائمری وائنڈنگ کی ٹرنز سیکنڈری کی وائنڈنگ کی ٹرنز سے زیادہ ہوتی ہیں تو یہ وولٹیج کو سٹیپ ڈاون کرتا ہے اور جب  پرائمری کی وائندنگ کی ٹرنز سیکنڈری کی وائندنگ کی ٹرنز سے کم ہوتی ہیں تو یہ وولٹیج کو سٹیپ اپ کرتا ہے۔



ٹرانسفارمر کے ساتھ ریکٹیفائرز کو استعمال کیا ہوتا ہے یہ ریکٹیفائرز ہاف یا فل ویو ہوتی ہیں جو اے سی سپلائی کو پلسےٹینگ ڈی سی سپلائی میں تبدیل کردیتے ہیں ان ساتھ مختلف قسم کے فلٹر اور ریگولیٹرز کو استعمال کیا جاتا ہے جو پلسے ٹینگ ڈی سی کو خالص ڈی سی سپلائی میں تبدیل کر دیتے ہیں اور اس طرح ہم ڈی سی سپلائی کے اوٹ پٹ پر ڈی سی سپلائی حاصل کرتے ہیں۔




About the author

160