فل ویو ریکٹیفائر

Posted on at


فل ویو ریکٹیفائر


فل ویو ڑیکٹیفائر کو بھی ہم اے سی ان پٹ دے کر ڈی سی آوٹ پٹ حاصل کرنے کے لیئےااستعمال کرتے ہیں فل ویو ریکٹیفائر میں ہم ایک دویوڈ کی بجائے دو ریکٹیفائر استعمال کرتے ہیں اس کا فا ئدہ یہ ہوتا ہے کہ جو ہمارا منفی ہاف سائیکل ضائع ہورہا تھا ہاف ویو ریکٹیفائر میں وہ ضائع نہیں ہوتا بلکہ ہمیں اس کے بدلے میں بھی آوٹ پٹ ملتی ہے۔



ایک فل ویو ریکٹیفائر اے سی آن پٹ کے ۳٦۰ یعنی پورے ایک سائیکل کے دوران اپنے اندر سے کرنٹ گزارتا ہےاور اوٹ پٹ پر ہمیں دوگناہ آوٹ پٹ دیتا ہے بانسبت ہاف ویو ریکٹیفائر کے اور یہ ہمیں منفی ہاف سائیکل کی بجائے بھی آوٹ پٹ پر مثبت ہاف سائیکل دیتا ہے۔



ایک فل ویو ریکٹیفا ئر میں ہم ایک دایوڈ پہلے ٹرمینل کے ساتھ لگاتے ہیں اور اس ڈایوڈ کو ڈی ون کا نام دیتے ہیں اور دوسرا دایوڈ دوسرے ٹرمینل کے ساتھ لگاتے ہیں اور اس دوسرے ڈایوڈ کو ہم ڈی ٹو کا نام دیتے ہیں۔



جب ہم آن پٹ سپلائی دیتے ہیں تو پہلے ہاف سائیکل کے دوران پہلا ٹرمینل مثبت ہوتا ہے اور دوسر ڑمینل منفی ہوتا ہے اس لیئے ڈی ون ڈایوڈ فارورڈ بائس ہوجاتا ہے اور ڈی ٹو  ڈایوڈ ریورس بائس ہوجاتا ہے اس لیئے ڈی ون کنڈکٹ کر کے ہمیں آوٹ پٹ دے دیتا ہے۔



 جبکہ ڈی ٹو ہمیں اوٹ پٹ نہیں دیتا اور جب سائیکل کا باقی ہاف سائیکل اتا ہے تو پہلا ٹرمینل منفی ہوجاتا ہے اور دوسرا ٹرمینل مثبت ہوجاتا ہے اس وجہ سے ڈی ون ڈایوڈ ریورس بائس ہوجاتا ہے اور کنڈکٹ نہیں کرتا جبکہ ڈی ٹو فاروڈ بائس ہوجاتا ہے اور کنڈکٹ کر کے ہمیں آوٹ پٹ دیتا ہے۔



اس طرح ہمیں پورے سائیکل کے دوران آوٹ پ ملتی رہتی ہے اور ہماری آن پٹ ضائع نہیں ہوتی ہے۔ اور ہمیں پورا سائیکل ملتا ہے ڈی سی سپلائی کے ریپلز میں تبدیل ہوکر




About the author

160