!...جوتے دکھانے کے ...یا پھر کھانے کے

Posted on at


!...جوتے دکھانے کے ....یا پھر کھانے کے




جوتے ویسے تو انسان اپنے پاؤں کو محفوظ رکھنے کے لئے پہنتا ہے مگر اسکے علاوہ اسکے اور بھی بہت سے استعمال ہو سکتے ہیں مثلا جوتے سے نشانے بازی بھی کی جا سکتی ہے اب آپ لوگ سوچ رہے ہونگے کہ بھلا جوتوں سے نشانے بازی کیسےکی جا سکتی ہے تو جناب میں اس نشانے بازی کی بات کر رہی ہوں جو انسان اکثر کسی بھی لڑائی جھگڑے میں کرتا ہے مطلب جوتے دکھانے کے علاوہ کھانے کے بھی ہوتے ہیں



 


اسکے علاوہ گھروں میں بھیں عورتیں انکا بہت اچھے سے استعمال کرتی ہیں مثلا اپنے بچوں کو ڈرانے اور مارنے کے لئے اسکے علاوہ کچھ شوہر بھی اس سہولت سے محروم نہیں ہیں میں نے اکثر بہت سے عاشقوں کو بھی سڑکوں پر انہی جوتوں سے پیٹتے ہوئے دیکھا ہے ان جوتوں نے تو بڑے بڑے ہیروز کو زیرو بنا کر رکھ دیا چلیں خیر کیا کہا جا سکتا ہےں جوتوں کے بغیر ویسے انسان کی کیا زندگی ہوتی جوتے ہمیں گرمی سردی دونوں سے محفوظ رکھتے ہیں



 


آج جہاں خواتین کپڑوں، میک اپ ، جیولری ، اور نت نیے فیشن میں اگے اگے ہیں وہاں اب جوتوں کو بھی لیکر مقابلہ سخت ہو گیا ہے ہر شادی بیاہ ،سالگرہ ،پارٹی ،کالج ،یونیورسٹی ،میں اب کپڑوں کے ساتھ ساتھ جوتوں کی بھی میچنگ ضروری ہوتی ہے اگر کسی نے پانچ سو کا جوتا پہنا ہے تو دوسرے کی کوشش ہوتی ہے کہ میں ہزار کا پہنوں اور اگر کسی نے ہزار کا جوتا پہنا ہے تو میں دو ہزار کا پہنوں



 


میں اکثر یہ بات سن کر حیران ہوتی ہوں کہ اب جوتے ہزاروں کی قیمت کے نہیں بلکے لاکھوں روپوں کی قیمت میں فروحت ہوتے ہیں کوئی جوتا ایک لاکھ کا ہے تو کوئی دو لاکھ کا کوئی چار لاکھ کا تو کوئی پانچ لاکھ کا جیسے یہ کوئی جوتے نہیں ہیرے ہو گے جو اتنے مہنگے داموں بکتے ہیں اور پتا نہیں وہ کون لوگ ہیں جو اس جوتوں کو خریدتے ہیں میرے پاس اگر لاکھوں روپے بھی آ جایں تو میں تب بھی اتنا مہنگا جوتا نہ خریدوں میں کہتی ہوں کہ فیشن زد بازی میں نہیں بلکے اپنی جیب کو دیکھ کر کرنا چاہئے اس سے انے والا وقت بھی محفوظ ہو جاتا ہے اور ویسے بھی میانہ روی بہت اچھی چیز ہے اور ہر انسان کو اسے اپنانا چاہئے حواہ وہ امیر ہو یا پھر کوئی غریب............


 


 


رائیٹر سدرہ خان 


میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 


 


 


 


 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160