بسنت کا تہوار اور اس سے ملنے والی خوشی

Posted on at


بسنت کا تہوار اور اس سے ملنے والی خوشی



ہم جانتے ہیں کہ ہمارے ملک کے حالات کیسے جا رہے ہیں لیکن سال میں کچھ ایسے موقعے اتے ہیں جب لوگ سب کچھ بھلا کر ایک ہو جاتے ہیں اور زندگی کا لطف اٹھاتے ہیں جن میں سے ایک بسنت کا تہوار ہے۔



 


بسنت کا تہوار نئے سال کے شروع میں ہی اتا ہے کیو کی ان دنون موسم بہت اچھا ہوتا ہے نہ زیادہ گرمی ہوتی ہے اور نا زیادہ سردی یہ سال کے دوسرے یا تیستے ماہ کے آخر میں ہوتا ہے اس تہوار پر ٹی شو ہوتی ہیں اور لوگ پتنگ بازی کرتے ہیں۔



یہ تہوار ایشیا کے بہت سے  ممالک میں منایا جاتا ہے اس تہوار میں لوگ اپنے گھرون سے نکل کر اپنی گھرون کی چھتوں پر اجاتے ہیں اور مل کر پتنگ بازی کرتے ہیں



لوگ پتنگ بازی کرنے کے ساتھ ساتھ اونچی اواز میں میوزک لگات ہیں۔ میوزک کے ساتھ ساتھ لڑکے اور لڑکیاں دانس کرتی ہیں۔



اس تہوار میں لوگ دیر تک جاگتے ہیں اور سب سی اچھ بات یہ ہے کہ سب لوگ اور رشتے دار ایک ساتھ مل کر اس تہوار کا مزا لیتے ہیں کیوں کہ اج کل انسان کی زندگی اتنی مصروف ہو گئی ہے کہ کسی سے ملنے کا وقت ہن نہیں ملتاہے۔



بسنت کے موسم کا سب لوگ ہی مزا لیتے ہیں نوجوان لڑکے ایک دوسرے کے گھر جا کر پتنگ بازی کتے ہیں اور بہت شور کرتے ہیں اس تہوار میں ہر طرف بو کاٹا کی اواز گونج رہی ہوتی ہے۔ یہ سال میں ایک دفع تین دن کے لیئے منایاجاتا ہے۔



اس تہوار کا سب سے بڑا فائدہ پتنگ بازی کا سامان بیچنے والوں کو ہوتا ہے کیوں کہ ان کے پورے سال کی کمائی ان دنوں میں ہوجاتی ہے۔



باقی سارا سال پتنگ بازی بہت کم ہوتی ہے اور لوگوں کے پاس اتنا وقت ہی نہیں ہوتا کہ لوگ ہر روز پتنگ بازی کریں۔



 



About the author

160