ایک دن یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ٹیویل پر حصہ دوم

Posted on at


ایک دن یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ٹیویل پر حصہ دوم


جب سب دوست پہنچ گئے تو ہم نے اگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔ کیوں کہ میرے تین دوست موٹر سائیکل پر ائے تھے اور ہم تین دوست بس پر تھے کیوں کہ اب بس ہمیں یہاں تک چھوڑ کر جا چکی تھی تو ہم بھی موٹر سائیکل پر اپنے باقی سب دوستوں کے ساتھ بیٹھ گئے۔



اور پھر ہم اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئے جب ہم نے یہاں سے دوبارہ سفر شروع کیا تو سب دوست پوچھنے لگے کہ اگے راستہ کتنا لمبا ہے کتنا ٹائم لگے گا وہاں جانے میں میں نے کہا کہ بس قریب ہی ہے تھوری دیر میں وہاں پہنچ جائیں گے۔



ہم ١۰ منٹ بعد ایک گاوں میں پہنچ گئے جہاں ہم نے پہنچنا تھا وہاں پہنچے تو پتا لگا کہ بجلی نہیں تھی ہم نے ٹیوویل دیکھا تو ہمیں پسند نا ایا بجلی بھی نہیں تھی اور بہت زیادہ لوگ پہلے ہی نہا رہے تھے سب نے کہا یہ جگہ ذٹھیک نٰہیں ہے تو میں نے کہا کہ اگے ایک اور ٹیوول ہے وہاں چلتے ہیں۔



انہوں نے کہا پہلے بہت گرمی ہے اور کتنا اگے جانا ہوگا میں نے کہا قریب ہی ہے اور پہلے ہم دو دوست جا کر جگہ دیکھ ائے اور دوست کو وہ جگہ بہت پسند ائی اور وہاں پر ٹیوویل بھ چل رہا تھا۔



ہم سب پھر اس نئے ٹیوویل کی جگہ پر رونہ ہوگئے اور راستے میں ہماری ایک موٹر سائیکل خراب ہو گئی جس کی وجہ سے ہم گر بھی گئے تھی اچھی بات یہ تھی کسی کو چوٹ نہیں ائی ہم گرے تو تھے لیکن پچت ہو گئی۔



 



About the author

160